اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

جنین میں اسرائیلی فوج کی مجرمانہ کارروائی میں 03 فلسطینی شہید، 10 زخمی

شیعیت نیوز: مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر جمعہ کے روز علی الصباح اسرائیلی فوج کی ایک مجرمانہ کارروائی میں تین شہری شہید جبکہ 10 دوسرے زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں 23 سالہ یوسف ناصر صلاح، 24 سالہ لیث صلاح ابو سرور اور عز الدین القسام بریگیڈ سے وابستہ 24 سالہ براء کمال لحلوح شامل تھے۔ لحلوح شہادت سے قبل دو ماہ اسرائیلی جیل سے رہا ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کو علی الصباح اسرائیلی فوجی دستوں نے جنین کے مشرقی علاقے میں مجرمانہ کارروائی کا ارتکاب کیا۔ اس دوران انہوں نے سفید رنگ کی ’مزدا‘ گاڑی کو تاک کر اس پر براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اس میں سوار مذکورہ تینوں نوجوان جام شہادت نوش کر گئے۔

شہداء کی گاڑیمقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی 30 گاڑیوں پر سوار صہیونی فوجیوں نے جنین پر ہلہ بولا اور شہر کے مشرقی علاقے میں گھات لگا کر ماہر نشانچیوں کو وہاں تعینات کر دیا۔

انہی فوجی گاڑیوں میں کچھ نے جنین کی المراح کالونی کا محاصرہ کر لیا اور وہاں موجود ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے گاڑی میں سوار چار میں تین نوجوان شہید ہو گئے جبکہ چوتھا شدید زخمی ہوا۔ اسرائیلی فوجی اس کارروائی کے بعد جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : عصائے موسی نے صیہونی حکومت کا بجلی سپلائی سسٹم ہیک کر لیا

مزاحمت کاروں سے جھڑپیں

درایں اثنا اسرائیلی فوجی کارروائی کی خبر شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تو شہر کے سینکڑوں جوان فوج کے ساتھ مڈبھڑ کے لیے گھروں سے نکل آئے جس پر بزدل اسرائیلی فوج نے مزید کمک طلب کر لی۔

اس دوران نوجوانوں سے ہونے والی جھڑپوں سے بچاؤ کی خاطر اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرہ اور پتھراؤ کرنے والے نوجوانوں پر براہ راست فائر کھول دیا، جس کے نتیجے میں 09 افراد زخمی ہوئے، جنہیں بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رائع نے مزید بتایا کہ جنین کی مشرقی کالونی میں مزاحمت کاروں اور حملہ آور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

انہی اطلاع میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کالونی کے رہائشی موسی العجاوی کے گھر چھاپہ مارا، تلاشی لی اور سارے گھر کا سامان تلپٹ کر کے رکھ دیا۔

جنین کی مسجدوں سے جھڑپوں میں شہید ہونے والے تینوں جوانوں کے لیے اظہار تعزیت کے صدائیں بلند ہونا شروع ہو گئیں جبکہ دسیوں اہل علاقہ جنین کے سرکاری ہسپتال کے باہر جمع ہو کر غصے میں اسرائیل مخالف اور شہداء کے حق میں نعرے بلند کرنے لگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button