عصائے موسی نے صیہونی حکومت کا بجلی سپلائی سسٹم ہیک کر لیا

17 جون, 2022 06:35

شیعیت نیوز: عصائے موسی نامی ہیکرس گروپ نے جس نے اس سے پہلے صیہونی حکومت کی اسلحہ ساز کمپنیوں کے کیمروں کو ہیک کرلیا تھا اس بار صیہونی حکومت کے بجلی سپلائی سسٹم کو ہیک کرلیا ہے۔

عصائے موسی نامی ہیکرس گروپ نے بدھ کو انگریزی اور عبری زبان میں ایک ویڈیو شیئر کر کے اعلان کیا کہ یہ تو آغاز ہے اس کے بعد تمھیں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جائےگا ہم تمھیں سزا دیں گے ، ہمارا مقصد واضح اور ہمارا نشانہ تیر بہ ہدف ہوتا ہے –

ہیکرس نے صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمھارے بجلی سپلائی سسٹم تک ہماری پہنچ کا یہ معمولی حصہ اور ثبوت ہے تم لوگ جلد ہی اندھیروں میں ڈوب جاؤ گے۔

اس ہیکرس گروپ نے پہلے بھی صیہونی کمپنیوں کی انٹیلجنس سروسز پر حملہ کرکے ، شناختی کارڈ ، وکیلوں کے دفاتر کے کاغذات اور مالی رپورٹس وغیرہ کو ہیک کرکے انھیں شائع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کی سڑک جمال خاشقجی کے نام سے منسوب

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے امریکی صدر جوبائیڈن کے دورے کی وجہ سے فلسطینی مزاحمت کاروں کے گھروں کی مسماری ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے گھروں کو مسمار کرنا عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عبرانی اخبار میکور رشون نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فیصلہ اس دورے کے پس منظر میں سامنے آیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اگلے مہینے کے وسط میں عبرانی ریاست کا دورہ کریں گے۔ اس موقعے پر فلسطینی علاقوں میں کشیدگی میں اضافے کا خدشتہ موجود ہے۔

اخبار نے نشاندہی کی کہ سیاسی سطح پر اسرائیلی فوج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بائیڈن کے طے شدہ دورے کے بعد تک فلسطینی مزاحمت کاروں کے گھروں کو مسمار کرنا بند کردے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ وقت اس کا تعلق شمالی مغربی کنارے کے جنین سے تعلق رکھنے والے شہید رعد خازم کے گھر کی مسماری کو ملتوی کرنے سے ہے، جو کہ ڈیزن گوف اسٹریٹ آپریشن کا مرتکب تھا۔ یہ واقعہ تل ابیب میں پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 3 آباد کار ہلاک اور 15 مختلف زخمی ہوگئےتھے۔

اسرائیلی ریاست القدس اورمقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی سزائیں نافذ کرنے کی پالیسی کے تحت، کمانڈو آپریشنز کرنے کے الزام میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی ظالمانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

11:23 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top