دنیا

چینی صدر نے ماسکو کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کا اعلان

شیعیت نیوز: چینی صدر شی جن پنگ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ ماسکو کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کرتا رہے گا۔

اطلاعات کے مطابق صدر شی جن پنگ نے پوتین سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چین ماسکو کی خودمختاری اور سلامتی سے متعلقہ امور میں مشترکہ طور پر تعاون کرسکتا ہے۔

24 فروری کو روس کی طرف سے یوکرائن میں فوجی آپریشن کے بعد سے دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ دوسرا ٹیلیفونک رابطہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں : جارح سعودی اتحاد نے ایک بار پھر یمنی پٹرولیم کے جہاز کو قبضے میں لے لیا

چین اس قبل یوکرائن میں ماسکو کے فوجی آپریشن کی مذمت کرنے سے انکار کرچکا ہے۔

رواں سال کے آغاز سے ہونے والی عالمی تبدیلیوں اور بحران کے تناظر میں دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے مشترکہ تعلقات کو چینی صدر نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

بیجنگ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ چین روس کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ برس تجارتی حجم 147 ارب ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بلخاب پر طالبان کی لشکر کشی، ہزارہ قوم کے خلاف اعلان جنگ ہے ، حزب وحدت اسلامی

دوسری جانب خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کے خلاف جنگ کرنے والے 2 امریکی فوجیوں کو روسی فورسز نے گرفتار کیا ہے ۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین اور روس کے مابین جنگ شروع ہونے کے وقت روسی فورسز نے 2 امریکی فوجیوں 39 سالہ رابرٹ ڈروک اور 27 سالہ اینڈی ٹای انگوکھوین کو گرفتار کیا تھا۔

اخبار اینڈیپنڈنٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے فوجیوں کے اہلخانہ نے جو بائیڈن کی حکومت سے ان فوجیوں کی رہائی کیلئے مدد کی اپیل کی ہے۔

اس سے قبل سی این این ٹیلی ویژن چینل نے کہا تھا کہ کیف میں امریکہ کے یہ 2 فوجی لاپتہ یا گرفتار ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button