یمن

جارح سعودی اتحاد نے ایک بار پھر یمنی پٹرولیم کے جہاز کو قبضے میں لے لیا

شیعیت نیوز: یمنی پٹرولیم کمپنی کے سرکاری ترجمان نے یمن کے ایندھن کے جہاز کے پکڑے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران سعودی جارحیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

یمن آئل ریگولیٹری اتھارٹی کے ترجمان عصام المتوکل نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 30,148 ٹن پٹرول لے جانے والے بحری جہاز کو روک لیا ہے۔

ان کے مطابق، اقوام متحدہ سے حاصل کئے گئے داخلے کے اجازت نامے کے باوجود جارح سعودی اتحاد نے مذکورہ بحری جہاز کو الحدیدہ بندرگاہ میں داخلے سے روک دیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی اتحاد نے گذشتہ روز بھی 23,920 ٹن پٹرول لے جانے والے جہاز’’برنسیس حلیمہ‘‘ کو قبضے میں لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ادلب کے نواح سراقب شہر میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ

قابل غور بات یہ ہے کہ ان بحری جہازوں کو ایسے وقت میں حراست میں لیا گیا ہے، جب یمن میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی انسانی ہمدردی اور فوجی بنیادوں پر جنگ بندی کے بعد یمنی پٹرولیم مصنوعات لے جانے والے بحری جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

اسی سلسلے میں یمن کی قومی مذاکرات کمیٹی کے سربراہ محمد عبدالسلام نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں، جس میں پروازوں اور بحری جہازوں کو روکنا اور اسی طرح جاسوس ڈرونز کی یمنی علاقوں پر پرواز ایسے منفی اقدامات ہیں، جو جنگ بندی برقرار رکھنے کے اقدامات کی نفی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی سات سالہ جنگ کے دوران ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سعودی جارحیت کے نتیجے میں یمن کا پچاسی فیصد بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے، اسکے علاوہ اس ملک کو شدید غذائی بحران کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button