اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مزاحمت ہر محاذ پر دشمن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سامی ابو زہری

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس میں بیرونی خطے کی قیادت کے رکن سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ مزاحمتی قوتیں قابض ریاست (اسرائیل) اس کی جارحیت سے روکنے اور ہمارے مقدسات اور ہمارے عوام کی حفاظت کرنے کی صلاحیتوں کی حامل ہے‘‘۔

ابو زہری نے بدھ کو غزہ کی پٹی میں حماس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے میڈیا ریلیشنز کی طرف سے منعقدہ ایک اجلاس میں واضح کیا کہ قابض ریاست  کے ساتھ جنگ ہمارے لوگوں کے خلاف دشمن کے جرائم کے تسلسل کے تناظر میں ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم دیکھ رہے ہیں کہ فتح کے شگون افق پر منڈلانے لگے ہیں، القدس  کی تلوار، جو ایک سال قبل ہوئی تھی اس مسئلے کی تاریخ میں ایک اہم موڑ کی نمائندگی کرتی ہے اور ہم آپ کواس جنگ کے نتائج دکھا رہے ہیں‘‘۔

سامی ابو زہری نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ قابض ریاست  کا مقدر زوال اور تباہی کے سوا کچھ نہیں۔ اسے امریکہ کی طرف سے ملنے والی تمام حمایت اور امداد اس کے کام نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں یہودیوں کی مسجد اقصیٰ آمد

مغربی کنارے کی صورت حال اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے بارے میں ابو زہری نے کہا کہ مغربی کنارہ قابض دشمن کے ساتھ اتھارٹی کی طرف سے سیکیورٹی کوآرڈینیشن کے تابع ہے۔ فلسطینی اتھارٹی اپنے عوام کے خلاف دشمن کے ہاتھ مضبوط کررہی ہے۔

سامی ابو زہری نے زور دے کر کہا کہ اتھارٹی اور قابض اسرائیل کے درمیان سیکیورٹی تعاون کی کارروائیاں ہمارے لوگوں کو پسپائی کی طرف دھکیلنے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا سیکیورٹی کوآرڈینیشن مزاحمتی منصوبے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

نارملائزیشن

اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے سے متعلق بات کرتے ہوئے ابو زھری نے کہا کہ جو ممالک قابض ریاست کےساتھ دوستی کرنا چاہتے ہیں وہ فلسطینی قوم ، فلسطینیوں کے آزادی نے نصب العین، القدس اور فلسطین کی تمام سرزمین کو نقصان پہنچانے میں دشمن کی مدد کررہے ہیں اور فلسطینیوں کی آزادی کا سود کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قابض ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا معاملہ حماس کے نزدیک ایک بڑے خطرے کی گھنٹی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس عرب ممالک کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے سے روکنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button