غاصب اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں یہودیوں کی مسجد اقصیٰ آمد

16 جون, 2022 03:41

شیعیت نیوز: درجنوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کو داخلے سے روک دینے  کے بعد  خود غاصب اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں داخل ہو کر تلمودی عبادت کرنے  کا سلسلہ بدھ کے روز بھی جاری رکھا۔

یہودی آباد کاروں کے لیے مسجد اقصیٰ کا مغربی دروازہ کھولا گیا، غاصب اسرائیلی پولیس نے یہ دروازہ یہودی آباد کاروں کے لیے تقریبا مخصوص کر رکھا ہے۔  ان کے آنے پرپولیس مغربی دروازہ  کھولتی ہے ان کے جانے کے بعد یہ دروازہ بند کر دیا جاتا ہے۔

بدھ کے روز یہودی آباد کاروں کو اسرائیلی قابض اتھارٹی کی پولیس اس طرح اپنی حفاظت میں لائی کہ جیسے یہ پولیس ایجنڈا ہو کہ مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کو لازما لے جانا ہے۔ اس دوران غاصب اسرائیلی پولیس مسلسل ان کی حفاظت پر مامور رہی۔ اب یہ  یہودی آبادی کاروں کا یہ روزانہ کا معمول بن چکا ہے کہ وہ صبح اور سہہ پہر کو مسجد اقصیٰ کی تقسیم کے تصور کو بڑھاوا دینے کےلیے آتے ہیں۔

فلسطینی کارکنوں نے بھی اس حوالے سے جمعہ کے روز کے لیے کال دی ہے کہ مسلمان مسجد اقصیٰ میں اپنی موجودگی کو زیادہ سے زیادہ رکھیں۔ تاکہ ان مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا سکے جنہیں اسرائیلی قابض اتھارٹی مسجد تک پہنچنے سے روکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی کمیشن نے اعداد و شمار جاری ، واں سال اب تک 450 فلسطینی بچے گرفتار

دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس کی مقامی کارکن خاتون کو مسجد اقصیٰ سے باہر نکال دیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی پولیس نے نفیسہ خویص کا چھ ماہ تک مسجد اقصیٰ میں داخلہ بند کر دیا ہے۔

خویص صاحبہ کے نام ایک ہفتے کے لیے ملک بدری کا حکم نامہ بھی جاری کیاگیا تھا۔ مذکورہ حکم نامہ 5 جون 2022 کو انہیں دورانِ تفتیش تھمایا گیا تھا۔

گذشتہ ہفتے اسی طرح کے ایک اور واقعے میں، بیت المقدس ہی  کی سرگرم کارکن ہنادی حلوانی پر بھی مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی لگائی گئی تھے۔ اس پابندی میں چھ ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

خطیب مسجد اقصی شیخ عکرمہ صبری حفظہ اللہ بھی ایسی ناروا پابندیوں کا مسلسل سامنا کر رہے ہیں۔

اسرائیلی پولیس جان بوجھ کر فلسطینی کارکنان اور بااثر شخصیات کو مسجد اقصیٰ سے دور رکھتی ہے تاکہ یہودی آباد کاروں کے داخلے کو آسان بنایا جا سکے اور صہیونی غنڈہ گردی  کی راہ ہموار کی جا سکے۔

1:06 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top