وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی روضہ امام علی ابن موسیٰ الرضاؑ پر حاضری

16 جون, 2022 17:46

شیعیت نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امام علی رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضری دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امام رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضری کے موقع پر ملکی سلامتی اور وطن عزیز میں جمہوریت کے استحکام کے لئے خصوصی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں توہین رسالتؐ، کالعدم سپاہ صحابہ کی شیعہ مکتب کو واجب القتل قراردینے کیلئے احتجاجی ریلی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ احمد مروی سے بھی ملاقات کی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ایران آمد پر آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ احمد مروی نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

4:17 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔