شام: التنف میں امریکی فوجی چھاؤنی پر ڈرون حملہ

16 جون, 2022 16:44

شیعیت نیوز: میڈیا ذرائع نے شام کے التنف علاقے میں امریکی فوجی چھاؤنی پر ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔

صابرین نیوز چینل نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ التنف فوجی چھاؤنی کو جو امریکی فوجیوں کے قبضے میں ہے، ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم
ابھی تک اس حملے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں توہین رسالتؐ، کالعدم سپاہ صحابہ کی شیعہ مکتب کو واجب القتل قراردینے کیلئے احتجاجی ریلی

التنف فوجی چھاؤنی پر اس سے قبل بھی ڈرون حملے ہو چکے ہیں ۔

التنف علاقے میں امریکی فوجی چھاؤنی واقع ہے اور یہ ایک کلیدی اور نہایت اہم جئواسٹراٹیجک علاقہ شمار کیا جاتا ہے جو شام عراق اور اردن کی سرحدوں سے متصل ہے۔

یہ غیرقانونی چھاؤنی، غاصب اور دہشت گرد امریکی فوجیوں کے لئے تعمیر ہوئی ہے اور اس کے اطراف کے پچاس کلومیٹر کے علاقے ممنوعہ علاقے شمار ہوتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : امپورٹڈ حکمرانوں نے پوری قوم کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

دوسری جانب امریکی فوجیوں نے شمالی صوبہ حلب پر حملہ کیا ہے۔ امریکی ہیلی کاپٹروں نے ڈیموکریٹک فورس کے زیرکنٹرول صرین علاقے میں واقع لافارژ اڈے سے شمالی حلب میں واقع جرابلس کے مضافات میں فوجی کارروائیاں انجام دی ہیں۔

کرد جنگجو شام میں امریکہ کے اصلی اتحادی شمار ہوتے ہیں اور انھوں نے ہی شمال مشرقی شام کے علاقوں پر امریکی قبضے کی زمین ہموار کی ہے۔

7:25 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top