امپورٹڈ حکمرانوں نے پوری قوم کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل و غیر معمولی اضافے اور تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے اس بائیس کروڑ عوام کے ساتھ بدترین ظلم قرار دیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ملک تیزی سے سنگین ترین حالات کی طرف جا رہا ہے۔امپورٹڈ حکمرانوں نے پوری قوم کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جامعۃ المعارف الاسلامیہ (مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور) میں عظمت قرآن و حج کانفرنس کا انعقاد
انہوں نے کہ قرضوں کی بنیاد پر قومیں ترقی نہیں کرتیں بلکہ اس کے لیے وژن درکار ہوتا ہے۔ہمارے حکمران عقل و دانش سے عاری ہیں۔ان کے پاس معاشی اصلاحات کا کوئی لائحہ عمل نہیں جس سے عوام کو ریلیف مل سکے۔عالمی طاقتوں کو خوش کرنے کے یے عوام کی پیٹھ میں خنجر گھونپا جا رہا ہے۔مہنگائی کا موجودہ عفریت غریب عوام کو نگل جائے گا۔عالمی استعماری طاقتوں کے غلام ارض پاک کے ساتھ بھیانک کھیل کھیل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عوام کے دل ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ملی یکجہتی کونسل
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور قانون شکنی کا دور دورہ ہے۔حکومت انتظامی معاملات میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ادارے اپنے پیشہ ورانہ فرائض سے غافل ہیں۔ملک کو تباہ کرنے کے دانستہ طور پر حالات پیدا کیے جا رہے ہیں۔حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنے حریفوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر سارا زور دینے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود پر بھی توجہ دیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فورا کمی کی جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل اور اذیت میں کمی آ سکے۔







