اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستانی عوام کے دل ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ملی یکجہتی کونسل

لیاقت بلوچ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔

شیعیت نیوز: حکومتیں بدلتی رہیں، پاکستانی عوام کے دل ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان کے عوام اور ملک کی سیاسی جماعتیں بانیان پاکستان کی تعین کردہ فلسطین پالیسی کے مطابق کبھی بھی اسرائیلی غاصب ریاست کو قبول نہیں کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے فلسطین کے سفیر احمد امین سے ملاقات میں کیا۔ لیاقت بلوچ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔

اس وفد میں ان کے علاوہ سید ثاقب اکبر ڈپٹی سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل،علامہ احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین، علامہ عارف حسین واحدی نائب صدر اسلامی تحریک پاکستان، پیر صفدر شاہ گیلانی سیکریٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان، پیر معین الدین کوریجہ سربراہ علماء و مشائخ کونسل، مفتی گلزار احمد نعیمی سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان، پیر عبد الشکور نقشبندی مرکزی راہنماء جمعیت علمائے اسلام سینیئر، ڈاکٹر طارق سلیم صدر ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب، نصراللہ رندھاوا صدر ملی یکجہتی کونسل اسلام آباد، علامہ جعفر نقوی سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب، طاہر تنولی سیکریٹری مالیات اور میڈیا کوارڈینیٹر شاہد شمسی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دو فلسطینی شہریوں رائد ریان اور خلیل عواودہ کی جیل میں بھوک ہڑتال طویل تر ہوگئی

سید ثاقب اکبر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل غاصب صہیونیوں کا واپس لوٹنا ہے، فلسطین فقط فلسطینیوں کا ہے۔ ہم دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرتے۔ فلسطین میں ایک ہی ریاست ہے۔ وفد کے دیگر اراکین نے بھی فلسطینیوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور فلسطینی عوام کی جرات مندانہ جدوجہد میں پاکستانی عوام کی جانب سے حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ فلسطین کے سفیر کے احمد امین نے وفد کے اراکین کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور وفد کو علامہ اقبال کی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی تصاویر دکھائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button