جامعۃ المعارف الاسلامیہ (مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور) میں عظمت قرآن و حج کانفرنس کا انعقاد
شیعیت نیوز: جامعۃ المعارف الاسلامیہ (مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور) میں عظمت قرآن و حج کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ آیاز، چیف خطیب مولانا طیب قریشی، جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا محمد اسماعیل، سابق صوبائی وزیر مولانا روح اللہ مدنی، مولانا فضل جمیل مہتمم سبحانیہ رضویہ درگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عوام کے دل ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ملی یکجہتی کونسل
اس کے علاوہ مولانا سید العارفین راحت آباد مدرسہ کے مہتمم اور خطیب جمعیت علمائے اسلام مولانا اقبال حیدری، مدرسہ امداد العلوم کے مولانا سلیمان فدا، مولانا مفتی عبد الجمیل، اہل حدیث مکتب فکر کے مولانا مقصود احمد سلفی، پیر منصور حسین شاہ، پشاور یونیورسٹی کے ڈاکٹر عبد الرحمان خلیل سمیت دیگر اہل سنت اور شیعہ مکتب فکر کے علماء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔







