مقبوضہ فلسطین

دو فلسطینی شہریوں رائد ریان اور خلیل عواودہ کی جیل میں بھوک ہڑتال طویل تر ہوگئی

شیعیت نیوز: اسرائیلی جیلوں میں نظر بند دو فلسطینیوں  کی طرف سے اپنی بلا جواز نظر بندی کے خلاف بھوک ہڑتال مسلسل جاری ہے۔ بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدیوں خلیل عواودہ اور رائد ریان کا موقف ہے کہ ان پر نہ کوئی الزام عائد کیا جارہا ہے اور نہ ہی ان کے خلاف مقدمہ چلا یا جارہا ہے۔ انہیں انتظامی حکم کے تحت  مسلسل نظربند رکھا گیا ہے۔

فلسطین پرزنرز سوسائٹی کے مطابق خلیل عواودہ نامی قیدی کی بھوک ہڑتال کو ایک سو پانچ دن ہو چکے ہیں۔  بھوک ہڑتال کی وجہ سے  ان کی صحت غیر معمولی طور پر گر چکی ہے۔  انہیں بدھ کے روز ایک مرتبہ پھر رام اللہ جیل سے ایک سویلین ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

حالیہ مہینوں میں کئی بار جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ان کی رہائی سے ایک اسرائیلی عدالت نے بھی دو ہفتے قبل انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : تعمیر و توسیع کے صہیونی منصوبے کے خلاف دیوار بن کر کھڑے ہوں گے، عبدالحکیم حنینی

خلیل عواودہ کو مسلس سر درد ، جوڑوں کے درد ، دل کی دھڑکن کے غیر متوازن ہوجانے اور سانس میں دقت جیسے کئی مسائل کا سامنا رہنے لگا ہے۔ علاوہ ازیں خون آور قے کا بھی مسئلہ رہتا ہے۔

دوسرے بھوک ہڑتالی قیدی رائد ریان کی ہڑتال کو ستر دن ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے نظر بندی میں بلا جواز اضافے کے بعد بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

وہ مقبوضہ یروشلم کے گاوں بیت دقو سے اغوا کر کے جیل میں بند کیے گئے تھے اور جلد ہی ایک اسرئیلی فوجی عدالت نے انہیں چھ ماہ کے لیے  جیل میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔  دسمبر 2021 سے عوفر جیل میں ہیں۔

رائد ریان کو بھی کئی قسم کے عوارض کا سامنا ہے۔ علاوہ ازیں تقریبا 500 فلسطینی قیدی مختلف اسرائیلی جیلوں میں بغیر کسی الزام کے نظر بند ہیں۔ ان کے خلاف نہ کوئی الزام ہے اور نہ مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button