اہم ترین خبریںپاکستان

جو لوگ اسلام کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں وہ فتنہ و فساد کی سیاست میں مصروف ہیں،علامہ حسین مسعودی

اس موقع پر مولانا اکرام حسین ترمذی، آغا جعفر علوی، مولانا رجب علی بنگش، مولانا مردان علی شاہ، مولانا عبدالخالق اورکزئی، مولانا سرباز شگری اور دیگر موجود تھے۔

شیعیت نیوز: جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر علامہ محمد حسین مسعودی نے کہا کہ حضور اکرمؐ کی شان میں گستاخی کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور جو لوگ اسلام کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں وہ فتنہ و فساد کی سیاست میں مصروف ہیں۔ یہ بات انہوں نے علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران کہی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے آغا علی رضوی کی زیر قیادت ایم ڈبلیوایم کے وفد کی ملاقات

انہوں نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ دنیا بھر میں بسنے والے مختلف ادیان کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے اور اس عالمی سازش کو سمجھنے کی کوشش کریں، اقوام متحدہ اور عالمی برادری عدل و انصاف سے کام لیتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کریں جو مختلف ادیان کے خلاف غلط فہمیاں پیدا کرکے باہمی انتشار کو ہوا دے رہے ہیں۔

اس موقع پر مولانا اکرام حسین ترمذی، آغا جعفر علوی، مولانا رجب علی بنگش، مولانا مردان علی شاہ، مولانا عبدالخالق اورکزئی، مولانا سرباز شگری اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button