اہم ترین خبریںپاکستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے آغا علی رضوی کی زیر قیادت ایم ڈبلیوایم کے وفد کی ملاقات

اس موقع پرگلگت بلتستان کے مختلف ایشوز بالخصوص وی سی بلتستان یونیورسٹی کی تقرری ، ترقیاتی پروجیکٹس، خالصہ سرکار،پانی و بجلی بحران سمیت دیگر ایشوز پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر آغا علی رضوی کی قیادت میں وفد نے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید سے ملاقات کی۔

اس موقع پرگلگت بلتستان کے مختلف ایشوز بالخصوص وی سی بلتستان یونیورسٹی کی تقرری ، ترقیاتی پروجیکٹس، خالصہ سرکار،پانی و بجلی بحران سمیت دیگر ایشوز پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے پہلے دو روزہ دورے پر ایران روانہ

وفد میں صوبائی صدر سمیت رکن جی بی کونسل شیخ احمد نوری، رکن اسمبلی شیخ اکبر رجائی، منسٹر ایگریکلچر کاظم میثم، علامہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی، کاچو ولایت علی خان، الحاج محمد علی، سلیم یاسر ،عقیل احمد ایڈوکیٹ و آغا مدثر موجود تھے۔

ملاقات میں وزیر اعلی نے آغا علی رضوی کوایم ڈبلیوایم کا صوبائی صدر منتخب ہونے پہ مبارکبادی دی اور ایم ڈبلیو ایم اورپی ٹی آئی کے اتحاد کو مزید تقویت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button