چین کے وزیر دفاع نے امریکہ کو کھلی جنگ کی دھمکی دے دی

13 جون, 2022 14:02

شیعیت نیوز: چین کے وزیر دفاع نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ تائیوان کو چین سے آزاد کرانے کی کوئی بھی سازش کی تو بیجنگ کی طرف سے اعلانِ جنگ ہوگا۔

چین کے وزیر دفاع وی فینگ نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے سنگاپور میں ایک ایشیائی سیکورٹی سربراہی اجلاس میں ملاقات کی۔

وی فینگ نے آسٹن کو بتایا کہ تائیوان کو چین سے الگ کرنے سے بیجنگ کے پاس سوائے جنگ کے اور کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

وی فینگ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی جرآت کرتا ہے، تو چینی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) ہر قیمت پر لڑنے اور ‘تائیوان کی آزادی’ کی کسی بھی کوشش کو کچلنے اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے تیار ہے۔

تاہم دوسری جانب آسٹن نے دعویٰ کیا کہ تائیوان کے قریب روزانہ کی بنیاد پر متعدد چینی طیارے اڑ رہے ہیں جو خطے میں امن اور استحکام کو کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے چینی فوجی سرگرمیوں کو ’’اشتعال انگیز‘‘ اور عدم استحکام کا باعث قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے روحانی پیشوا کے بیان نے مجھے طاقت، قدرت اور عزم و حوصلہ عطا کیا، صدر نکولس

دوسری جانب امریکہ میں ہونے والی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ریاست انڈیانا کے شہر گیری Gary میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں ۔

پولیس کے مطابق، رپورٹ ملنے تک نہ تو فائرنگ کی وجہ سامنے آئی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔خبر ایجنسی کے مطابق، پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلح فرد یا افراد کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔

پچھلے چند ہفتوں کے دوران امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں 38 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن سمیت مختلف شہروں میں ہفتہ کے روز عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کر کے اسلحہ رکھنے کی آزادی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ یہ مظاہرے ایسی حالت میں کئے گئے ہیں کہ اس سے قبل اسلحہ رکھنے کی آزادی کی حمایت میں مظاہرہ ہوا تھا۔

امریکہ میں رائج گن کلچر کے باعث سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ امریکہ کے قانون ساز ادارے طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تاحال، گن کنٹرول قوانین وضع کرنے سے قاصر رہے ہیں۔

1:26 صبح اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔