ایران کے روحانی پیشوا کے بیان نے مجھے طاقت، قدرت اور عزم و حوصلہ عطا کیا، صدر نکولس
شیعیت نیوز: ونزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں ایران کے روحانی پیشوا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے روحانی پیشوا کے بیان نے مجھے طاقت، قدرت اور عزم و حوصلہ عطا کیا ہے۔
ونزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے ٹوئيٹر بیان میں کہا کہ ایران کے مذہبی پشوا کے ساتھ میری ملاقات معنوی ، روحانی اور حکیمانہ فضا سے سرشار تھی۔
مادورو نے کہا کہ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کو گرانقدر سمجھتا ہے مجھے ان کے بیان سے طاقت و قدرت اور عزم و حوصلہ ملا ہے۔
ونزوئلا کے صدر نکولس نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایران نے ونزوئلا کی اس وقت مدد کی جب دنیا کا کوئي ملک ونزوئلا کی مدد کرنے کے لئے تیار نہیں تھا۔ ایران اور ونزوئلا دونوں امریکی سامراج کے مقابلے مین سیسہ پلائی ہوئي دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پوپ فرانسس کی عالمی مسائل میں ایران کی ہمت بہادری کی تعریف
دوسری جانب وینزویلا کے صدر کی میڈیا ٹیم کے سامان کو تہران کے سفر کے دوران ایک یورپی ملک کے دارالحکومت میں ضبط کر لیا گیا۔
ارنا کے مطابق ایرانی صدر کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد مہدی رحیمی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ وینزویلا کے سفیر نے بتایا کہ تہران کے سفر کے دوران اس ملک کے میڈیا کی ٹیم ایک یورپی ملک کے دارالحکومت میں رک گئی لیکن اس یورپی ملک نے وینزویلا کے خلاف پابندیوں کے بہانے اس ٹیم کے سامان کو پکڑ لیا ہے۔
محمد مہدی رحیمی نے آزادی اظہار اور معلومات کے آزادانہ بہاؤ” کے نعرے کو ایک انتہائی مضحکہ خیز مغربی مذاق قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ مادورو ترکی کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد کل بروز جمعہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت میں دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔







