فلسطین کے مجاہدوں اور شہید ابو ایھور کے ساتھ کھڑے ہیں، حماس
شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطین کی آزادی پر فدا ہونےوالے شہید ابو ایھور کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر فلسطینی کا اعلان ہے کہ فلسطین میں قابضین کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
حماس ایسے تمام شہیدوں اور مجاہدوں کے ساتھ پوری طاقت سے کھڑی ہے جو مقدس مقامات اور سرزمین فلسطین کے تحفظ لیے اسرائیلی قبضے کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
واضح رہے ابو ایھور کو اسرائیلی قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح الخلیل کے علاقے حلحول میں شہید کر دیا تھا۔ اس واقعے میں کئی فلسطین زخمی بھی ہوئے تھے۔ حماس نے اس شہید ہونے والے ہیرو کے ساتھ زخمی ہونے والوں کی فوری صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق 27 سالہ شہید ایھور اسرائیلی قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فائرنگ کا نشانہ بنے اور انہیں ایک سے زائد گولیاں لگیں ۔ انہیں زخمی ہونے کے بعد بچانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ ابو ایھور کی شہ رگ کے ساتھ معد ے میں پیوست ہونے والی گولیاں جاں لیو ا ثابت ہوئیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ناجائز یہودی آباد کاروں نے گندم کی تیار فصل نذر آتش کردی
دوسری جانب فلسطینیوں کے لیے انسانی حقوق کی آواز بلند کرنے والی فلسطینی خاتون ھاندی حلوانی کو اسرائیلی قابض اتھارٹی نے مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے کے لیے ’’ڈی پورٹ ‘‘ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد وہ مقررہ مدت کے ختم ہونے تک دوبارہ مسجد اقصیٰ میں داخل نہ سکیں گی۔
اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی اس خاتون کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر اسرائیلی پابندی کو بعد ازاں چھ ماہ تک بڑھائے جانے کی خواہش ہے۔ تاکہ مسجد اقصیٰ اور اس قرب و جوار میں فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو رپورٹ نہ کر سکیں۔
انسانی حقوق کے لیے سرگرم حلوانی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی قابض فورسز نے انہیں انویسٹی گیشن کے نام پر کئی کئی گھنٹے کڑی دھوپ میں کھڑا رکھا گیا۔







