اقوام متحدہ کا لبنان اور اسرائیل سے کاریش گیس فیلڈ تنازعہ کو حل کرنے کا مطالبہ

08 جون, 2022 14:45

شیعیت نیوز: لبنان کی کاریش گیس فیلڈ پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں اقوام متحدہ نے فریقین سے اختلافات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور دیا۔

اقوام متحدہ نے لبنان اور اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ ہمیں مقبوضہ فلسطین کے ساحل پر 80 کیلو میٹر دور لبنان کے متنازع علاقے کاریش گیس فیلڈ پر ’’گیس‘‘ نکالنے کے لئے ایک صیہونی بحری جہاز کے داخل ہونے کی خبر ملی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوگارک نے کہا کہ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس معاملے پر لبنان کے لئے خصوصی کوآرڈینیٹر ’’جوانا ویرونٹیسکا‘‘، سینیئر لبنانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی جنگی کشتی کی لبنانی دریائی حدود کی خلاف ورزی

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل اور لبنان دونوں فریقین کی طرف سے اپنے مسائل کے حل کے لئے بات چیت اور مذاکراتی عمل کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈوگارک نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان دونوں اطراف کی سمندری حد بندی کے معاہدے (جس کا اعلان اکتوبر 2020ء میں کیا گیا تھا) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے اس وقت کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا تھا کہ عالمی کونسل اس معاہدے کی پاسداری کی مکمل حمایت کرے گی۔

اس سلسلے میں گذشتہ ہفتے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان بالواسطہ سمندری سرحدی تنازعہ حل کروانے والے وفد کے سربراہ ”ہوچیسٹن” نے لبنان کے صدر میشل عون سے بعبدا پیلس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں امریکی سفیر ڈورٹی شیا، لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب اور وزیر توانائی ولید فیاض بھی موجود تھے۔ لبنان کے سواحل میں تیل کا کل رقبہ تقریباً 22 ہزار مربع کلومیٹر ہے اور صیہونی حکومت کے ساتھ جس علاقے پر تنازع ہے، اس کا رقبہ 854 مربع کلومیٹر ہے۔ اس متنازعہ علاقے کو 10 علاقوں یا بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سے ایک آئل کا بلاک نمبر 9 ہے۔

3:06 صبح مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔