لبنان

صیہونی جنگی کشتی کی لبنانی دریائی حدود کی خلاف ورزی

شیعیت نیوز: لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدی تنازعہ بڑھتے ساتھ ہی لبنانی آرمی چیف کی طرف سے خبر دی گئی ہے کہ صیہونی جنگی کشتی نے ہماری دریائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس حوالے سے لبنانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بیان دیا ہے کہ گذشتہ روز 7 جون 2022ء بروز منگل صبح 7:35 پر ایک صیہونی جنگی کشتی نے ’’راس النقورہ‘‘ کے سامنے لبنانی آبی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

اسی بیان کے ذیل میں آیا ہے کہ مذکورہ کشتی نے لبنانی سمندر میں 25 منٹ میں تقریباً 185 میٹر کا فاصلہ طے کیا اور پھر واپس روانہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : حج کے دوران صیہونیوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے، رہبر انقلاب

لبنانی فوج نے تاکید کی کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عارضی افواج (یونیفل) کے مدد سے، اسرائیل کی طرف سے لبنانی دریائی حدود کی خلاف ورزی کے معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔

یاد رہے کہ لبنان نے اپنی فضائی اور زمینی حدود کی خلاف ورزی اور 2006ء میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کو متعدد مرتبہ اسرائیل کی جانب سے پیروں تلے روندے جانے پر کئی بار اقوام متحدہ سے شکایت کی ہے۔ حالیہ واقعات ایسے وقت میں انجام پذیر ہو رہے ہیں۔

جب حال ہی میں لبنانی خبر رساں ذرائع نے خبر دی تھی کہ صیہونی حکومت کا ایک بحری جہاز ’’کاریش‘‘ گیس فیلڈ پر کھدائی (DRILLING) کے لیے داخل ہوا، یہ مقام لبنان کے ساتھ متنازعہ علاقے میں ہے۔

صیہونیوں کا یہ عمل، جو درحقیقت لبنان کے گیس اور تیل کے وسائل کی لوٹ مار کا پیش خیمہ ہے، لبنانی حکام اور گروہوں کی جانب سے مذمت اور تنقید کی لہر کا موجب بنا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button