اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی دہشت گردوں نے ایک دن میں 5 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

شیعیت نیوز: صیہونی دہشت گردوں نے منظم ریاستی دہشت گردی کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکے کو غرب اردن کے وسطی شہررام اللہ کے قریب گولیاں مار کر شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 17 سالہ عودہ محمد عودہ کو دیوار فاصل کے قریب اسرائیلی فوج نے گولیاں ماری تھیں جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں رام اللہ کے ایک اسپتال لایا گیا جہاں وہ کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عودہ کو رام اللہ میں جب اسپتال لایا گیا تو اس کے سینے میں گولیاں لگی تھیں۔ اسے المدیہ کے مقام پر گولیاں ماری گئیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ نوجوان زخمی ہونے کے بعد بہت دیر سے اسپتال لایا گیا اور اس کا بہت زیادہ خون بہہ چکا تھا۔ اس لیے اس کی جان نہیں بچائی جا سکی۔

یہ بھی پڑھیں : جہاد اسلامی فلسطین کا ایک کمانڈر یاسر عطیہ المصری شہید

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کی نسلی دیوار کے قریب کھیلنے والے فلسطینی بچوں پر اسرائیلی فوج نے براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں محمد عودہ زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہوسکے۔

اس سے قبل قدس کے غاصب ٹولے کے صیہونی دہشت گردوں کی فائرنگ سے محمود محیسن بیت لحم میں جبکہ بلال عوض کبہا جنین میں، فلسطینی صحافی خاتون غفران وراسنه الخلیل میں اور اسی طرح گزشتہ سال سیف القدس کی جنگ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا یاسر المصری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے غزہ میں شہید ہوا۔

خیال رہے کہ عودہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے دوران شہید ہونے والے چوبیس گھنٹے کے پانچویں شہید ہیں۔ بدھ اور جمعرات کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون صحافی سمیت کم سے کم پانچ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button