اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

جہاد اسلامی فلسطین کا ایک کمانڈر یاسر عطیہ المصری شہید

شیعیت نیوز: فلسطین کی استقامتی تنظیم جہاد اسلامی کے ایک کمانڈر یاسر عطیہ المصری نے جام شہادت نوش کیا۔

ارنا نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جہاد اسلامی تنظیم کے دیر البلح نامی فوجی دستے کے کمانڈر یاسر عطیہ المصری جو ابو مصعب کے نام سے معروف تھے۔

گزشتہ برس صیہونی دشمن کے ساتھ ہونے والی جنگ سیف القدس کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق یاسر عطیہ ایک مصری ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ابو مصعب گہرے زخموں کے باعث جانبر نہ ہو سکے اور انہوں نے جام شہادت نوش کیا۔

ایک مختصر بیان میں القدس بریگیڈ نے اکتالیس سالہ کمانڈر یاسر عطیہ کی رحلت کی تصدیق کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 10 مئی کو غاصب صیہونیوں کی بڑھتی اشتعال انگیزی اور جارحانہ اقدامات کے جواب میں فلسطینی مزاحمت نے صیہونی دشمن کے خلاف سیف القدس معرکے کا آغاز کیا تھا جو 21 مئی تک جاری رہا۔

صیہونی ذرائع کے اعتراف کے مطابق، اس جنگ کے دوران فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے 4000 سے زائد راکٹ مقبوضہ علاقوں پر فائر کئے، جس کے نتیجے میں 12 صیہونی عناصر ہلاک اور 330 زخمی ہوئے تھے، جبکہ فلسطین نے 200 شہیدوں اور ہزاروں زخمیوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں بین الاقوامی اتحاد کے ٹھکانوں پر ترک فوج کا حملہ

دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج نے خان یونس کے مشرق میں غزہ کے سرحدی علاقے سے تین فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی فوجی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی رات کے اندھیرے میں اسرائیل کی جانب سرحدی باڑ عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں  کے قبضے میں دو بم اور ایک چاقو تھا۔

مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ تینوں قیدیوں کو غزہ کی پٹی کے جنوب میں سرحدی باڑ کے قریب سے حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button