حرمین شریفین اور بیت المقدس کے قابضین آل سعود اور آل یہودکے درمیان جلد معاہدہ متوقع

01 جون, 2022 00:05

شیعیت نیوز: حرمین شریفین اور بیت المقدس کے قابضین آل سعود اور آل یہودکے درمیان جلد معاہدہ متوقع۔سرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپیڈ کا کہنا ہے کہ اگر کسی معاہدے پر دستخط کردیئے جاتے ہیں تو یہ حیرت انگیز اعلان نہیں ہوگا، جیسا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ ہونے والے سابقہ معاہدوں کے وقت ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ کے ٹھیکیدار متحدہ عرب امارات اور دہشتگرد مملکت اسرائیل کےدرمیان فری ٹریڈ کا معاہدہ

یائر لاپیڈ نے 2020ء میں امریکا میں دستخط شدہ ابراہیم معاہدے کے حوالے سے کہا کہ ’’یہ اس طرح نہیں ہو گا جیسا کہ پچھلی بار ہوا تھا کہ ہم ایک صبح اچانک نہیں اٹھیں گے اور یہ حیرت انگیز امر ہو جائے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکا اور خلیجی ممالک سے مل کر سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے مقصد سے کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وی سی بلتستان یونیورسٹی کو بلتستان کے امن کو تباہ کرنے کیلئے لانچ کیا گیا ہے، وزیر زراعت کاظم میثم

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا عمل ممکن ہے،سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات ایک طویل محتاط عمل ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ابراہیم معاہدے کے بعد یہ اگلا قدم ہے۔

9:43 صبح مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔