اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب میں اسلام پر فاتحہ ، نیم برہنہ ماڈلز کی عبایا فیشن شومیں کیٹ واک

معروف ڈیزائنر صائمہ عزیز کے ڈیزائن کردہ نت نئے ماڈرن عبایا کے حوالے سے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس کو دیکھنے کے لیے سعودی خواتین کے علاوہ دیگر ممالک کی خواتین نے بھی شرکت کی

شیعیت نیوز: اسلامی اقدار کو فراموش کرتے ہوئے مغربی بے ہودہ طرز معاشرت کی پیروی کرتے ہوئےسعودی دارالحکومت ریاض میں خواتین کے عِبایَا فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی روایتی عبایا کے ساتھ ساتھ نیم برہنہ ماڈلز کے ساتھ ماڈرن ڈیزائن کے عبایا کو بھی ریمپ پر پیش کیا گیا۔

معروف ڈیزائنر صائمہ عزیز کے ڈیزائن کردہ نت نئے ماڈرن عبایا کے حوالے سے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس کو دیکھنے کے لیے سعودی خواتین کے علاوہ دیگر ممالک کی خواتین نے بھی شرکت کی۔مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی سعودی اور دیگر ممالک کی نیم برہنہ ماڈلز نے ماڈرن اور دیدہ زیب عبایا پہن کر ریمپ پر کیٹ واک کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی تحریک پاکستان ، شیعہ علماء کونسل بھی پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی بن گئی

خواتین کا کہنا تھا کہ جدید دور میں ملبوسات میں نت نئے ڈیزائن کے ساتھ عبایا کو بھی بہت خوبصورت اور ماڈرن بنایا گیا ہے اور یہ عبایا خواتین بہت پسند کریں گی۔تنقید سے بچنے کیلئے اس موقع پر ڈِیزائنر صائمہ عزیز کا کہنا تھا کہ اس فیشن شو کا انعقاد خواتین میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالے سے ہے اور ساتھ ساتھ میری کوشش ہے کہ پاکستانی کلچر کو سعودی کلچر کے ساتھ ملایا جائے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کےموجودہ ولی عہد محمد بن سلمان امریکی اور اسرائیلی خوشنودی کی خاطر سرزمین مقدس پر اسلامی اقتدار کو پیروں تلے روندنے میں مصروف ہیں ۔ ان کی خواہش ہے کہ دنیا بھر سے بدکار لوگ عیاشی اور فحاشی کی خاطر بینکاک، تھائی لینڈ، سنگاپور اور دبئی کے بجائے سعودی عرب کا رخ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کی خاتون سرغنہ کے مسلم لیگ ن سے تعلقات بے نقاب

اسی بناء پر سعودی عرب کی حکومت نے حجاز کی مقدس سرزمین پر جواخانے، کلب، سینما، تھیٹراور مخلوط ساحل سمندر کھول دیئے ہیں تاکہ بدکاروں کو تمام سہولیات ایک ہی ریاست میں میسر آسکیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button