مسجد الاقصیٰ مسلمانوں کی ہے، اس کی حرمت کسی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے، حماس

24 مئی, 2022 12:35

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ مسجد الاقصیٰ  مسلمانوں کا خصوصی حق ہے اور وہ اس کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دے گے۔اس میں تلمودی رسومات کے قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی چاہے اس کی جتنی بھی قیمت ادا کرنا پڑے۔

حماس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ نام نہاد صہیونی ’’مجسٹریٹ کی عدالت‘‘ کا فیصلہ صیہونی یہودیوں کو مسجد الاقصیٰ کے صحنوں میں اشتعال انگیز دراندازی کے دوران ان کی تلمودی رسومات ادا کرنے کی اجازت دینا آگ سے کھیلنا اور تمام سرخ لکیروں کو عبور کرنا ہے۔

حماس نےزور دے کر کہا کہ یہ فیصلہ ایک خطرناک پیش رفت ہے جو قابض  ریاست کے رہنماؤں کے اثرات کو برداشت کرے گا اور اس کے نتیجے میں قبلہ اول کو درپیش خطرات مزید بڑھ جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الاقصیٰ  کا ایک ایک انچ مسلمانوں کا خالص حق تھا، ہے اور رہے گا۔اس پر ہمارے فلسطینی عوام کے علاوہ کسی کی حاکمیت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کا حرم ابراہیمی کو یہودیانے کے خلاف فلسطینی ریلی پر طاقت کا استعمال

خیال رہے کہ کل اتوار کو مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیل کی ایک عدالت نے یہودی آبادکاروں کو مسجد الاقصیٰ  کے صحنوں میں تلمودی رسومات ادا کرنے کی اجازت دے دی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی ریاست کی نام نہاد ’’مجسٹریٹ کورٹ‘‘ نے متعدد آباد کاروں پر عائد ’’پابندیوں‘‘ کو ختم کر دیا۔ ان میں القدس کے پرانے شہر سے شہر بدری کے احکامات شامل ہیں۔ یہ پابندی ان پر اس وقت لگی تھی جب انہوں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں تلمودی رسومات ادا کی تھیں۔

عدالت کے فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں گھسنے والے آبادکار اس کے صحن میں یہودی نماز ادا کر سکتے تھے۔

فیصلے کے متن کے مطابق مصالحتی عدالت نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں مذہبی ترانے اور زمین کی سطح پر سجدہ کرنے سمیت دیگر رسومات اداکرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس طرح عدالت نے آباد کاروں کو بے دخل کرنے کے فیصلے کے خلاف ’’حوننو‘‘ تنظیم کی طرف سے دائر کی گئی اپیل قبول کرتے ہوئےیہودیوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت دے دی۔  یہ ایک ایسی تنظیم ہے جو فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردانہ حملے کرنے والے یہودی انتہا پسندوں کا دفاع کرتی ہے۔

نام نہاد ’’مجسٹریٹ جج‘‘ نے پولیس کمشنر کوبی شبتائی کا حوالہ دیا اور کہا کہ انہوں نے میڈیا پر کہا تھا کہ مسجد اقصیٰ کھلی ہے۔ گنبد صخرہ پر ہرشخص کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت ہے۔

7:20 صبح مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔