دنیا

اٹلی میں نیٹو کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف پھر بڑے پیمانے پر مظاہرے

شیعیت نیوز: اٹلی میں عوام نے مختلف شہروں میں نیٹو کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے۔

ایران پریس کے مطابق، جمعہ کی شام اٹلی کے دارالحکومت روم کی اہم سڑکوں پر مظاہرے میں عوام نیٹو کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے اوراس ملک میں قیام امن کا مطالبہ کررہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں : شیریں مزاری صاحبہ کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کو اپنے مستقبل کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے، علامہ حسن ظفرنقوی

اسی طرح اطالوی عوام نے یوکرین کو اسلحے نہ بھیجنے اور اس ملک میں امن و امان کے قیام کا مطالبہ کیا۔ روم میں ہوئے ان مظاہروں میں ہزاروں کی تعداد میں افراد شریک ہوئے۔

اٹلی کی حکومت نے چند روز پہلے یوکرین کے لئے ہتھیاروں کی تیسری کھیپ روانہ کرنے کا فرمان جاری کیا تھا۔

اٹلی کے مظاہرین نے یوکرین کے لئے مزید ہتھیاروں کی کھیپ بھیجنے کے اس ملک کے وزیراعظم ماریو ڈراگی کے اقدام کی مذمت کی ۔

مظاہروں میں ایسے لوگ بھی تھے جو نیٹو کی کرتوتوں کے خلاف درج نعروں کے پلے کارڈس اٹھائے ہوئے تھے۔ بہت سے مظاہرین نے سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی درخواست پر بھی تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ نوجوانوں کی جبری گمشدگیاں جاری جبکہ شیعہ قتل عام میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کی سزائے موت کالعدم

سویڈن اور فن لینڈ نے ابھی حال میں نیٹو میں اپنی رکنیت کے لئے باضابطہ طور پر درخواست کا اعلان کیا، جس پر روس کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور مختلف ملکوں نے سویڈن اور فن لینڈ کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔

اس سے پہلے کے مظاہروں میں بھی اطالوی عوام اپنے ملک سے نیٹو سے باہر نکلنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button