شیریں مزاری صاحبہ کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کو اپنے مستقبل کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے، علامہ حسن ظفرنقوی
شیعیت نیوز: معروف عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری کی پیدائش سے پہلے کے مقدمے میں ان کی گرفتاری تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری کی بلاجواز گرفتاری ، چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی پرزور مذمت
انہوں نے مزید کہا کہ 75 سال آزادی کو ہو گئے مگر انتقامی سیاست ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔شیریں مزاری صاحبہ کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کو اپنے مستقبل کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے۔







