پاکستانی زائرینِ ثانی زہراؑ حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے لیئے بڑی خوشخبری

20 مئی, 2022 11:16

شیعیت نیوز: پاکستانی زائرینِ ثانی زہراؑ حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے لیئے بڑی خوشخبری۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کراچی سے دمشق کے لئے پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے 28 مئی سے کراچی سے دمشق کیلئے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کیلئے علما، اساتذہ اور والدین اپنا کردار ادا کریں، زہرا نقوی

ترجمان نے کہا کہ شام میں زیارت کے سلسلے میں کراچی سے زائرین کو دمشق پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دمشق جانے والے زائرین و دیگر مسافروں کے لئے پی آئی اے نے بکنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔

8:24 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top