امریکہ کی ایران میں گرفتار شدہ دو فرانسیسی جاسوسوں کی رہائی کی درخواست

18 مئی, 2022 14:13

شیعیت نیوز: امریکہ نے ایران میں گرفتار شدہ دو فرانسیسی جاسوسوں کی رہائی کی درخواست کی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے ایران میں گرفتار ہوئے دو فرانسیسی جاسوسوں کی رہائی کی تہران سے درخواست کی ہے۔

ارنا کے مطابق، ایرانی ٹیلیویژن پر ان دو فرانسیسی جاسوسوں کی گرفتاری کی تفصیلات جاری ہونے کے بعد، امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کے روز ان جاسوسوں کی رہائی کی اپیل کی۔

ایران کے قومی ٹیلیویژن پر فرانس کے دو گرفتار شدہ جاسوسوں کی تفصیلات جاری ہوئیں جو ایران میں خاص پیشے سے مربوط مظاہروں کو غلط سمت کی طرف موڑنے اور پرآشوب ماحول بنانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے گزشتہ ہفتے بتایا کہ دو یورپی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ دونوں افراد مخصوص پیشے کے افراد کے جائز مطالبات کا غلط فائدہ اٹھا کر اسے ملک میں آشوب تبدیل کرنے کے لئے ایران میں داخل ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : نیٹو میں فن لینڈ اور سویڈن کی شمولیت کی درخواست پر چین کا رد عمل

دوسری جانب امریکہ میں افراط زر اور غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام کی روزمرہ کی زندگی پر منفی اثر پڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث امریکی عوام کو اپنے روزمرہ کے اخراجات کے بارے میں تشویش پیدا ہوگئی ہے ۔ امریکہ میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافے کے باعث عوام کوانھیں خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

امریکی لیبرڈپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اس ملک میں اپریل دوہزاراکیس کے مقابلے میں دوہوار بائیس میں غذائی چیزوں کی قیمتوں میں ساڑھے نو فیصد اضافہ ہوا ہے یہ گذشتہ اکتالیس برس میں امریکہ میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں سالانہ اضافے کی سب سے بڑی شرح ہے ۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ میں ایندھن اورکرایے میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

امریکی ادارے موڈیز کے تجزیہ نگار مارک زینڈی کا کہنا ہے کہ ایک امریکی فیملی کو دوہزاربائیس میں دوہزاراکیس کے مقابلے میں مشابہ سروسز کے لئے چارسوپچاس ڈالر زیادہ خرچ کرنا پڑرہا ہے اوراس کی وجہ افراط زر کی شرح میں اضافہ ہے ۔ امریکہ میں ایندھن سمیت تمام چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی بنا پر صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 

10:30 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top