نیٹو میں فن لینڈ اور سویڈن کی شمولیت کی درخواست پر چین کا رد عمل

18 مئی, 2022 14:07

شیعیت نیوز: نیٹو میں فن لینڈ اور سویڈن کی شمولیت کی درخواست پر چین کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔

فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی درخواست کے رد عمل میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لیجیان نے کہا کہ ان دونوں ملکوں کی نیٹو میں شمولیت سے بیجنگ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہونچے گا۔

رپورٹ کے مطابق، ژائو لیجیان نے پیر کے روز کہا کہ فن لینڈ کا نیٹو میں شامل ہونا بیجنگ-ہیلسنکی تعلقات میں نئے عناصر کے داخل ہونے کا سبب بنے گا، جو دونوں ملکوں کے ہمیشہ سے چلے آرہے اچھے تعلقات کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کی سکورٹی کے موضوع پر چین کا موقف واضح ہے اور بیجنگ کو امید ہے کہ سبھی فریق سکیورٹی کے ایک دوسرے پر منحصر ہونے کے اصول پر پابند ہونگے اور ایک دوسرے کی جائز تشویش کا احترام کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے کی درخواست پر روسی حکومت کا بھی منفی رد عمل سامنے آیا ہے۔

روسی صدر دفتر کے ترجمان دیمتری پسکوف نے بھی پیر کے روز فن لینڈ اور سویڈن کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فوجی اتحاد کے پھیلتے دائرے سے یورپ کی سکیورٹی میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے لیے مذاکرات جاری ہیں، ہانس گرنڈبرگ

دوسری جانب روس کی جانب سے شدید انتباہ کے باوجود فن لینڈ کی پارلیمنٹ نے نیٹو میں شمولیت کا بل بھاری اکثریت سے منظور کر لیا ہے۔

فن لینڈ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر میٹی مین ہینن نے بتایا ہے کہ نیٹو میں شمولیت کی درخواست کی صرف آٹھ ارکان نے مخالفت کی ، اس طرح ایک سو اٹھاسی ووٹوں سے یہ بل منظور کرلیا گیا۔

سوئیڈن اور فن لینڈ ایسے وقت میں مغربی فوجی اتحاد نیٹو میں شمولیت کی تگ و دو کر رہے ہیں جب روسی حکام ایسے کسی بھی اقدام کے بارے میں سخت خبردار کرتے رہے ہیں۔

روس نے پیر کے روز متنبہ کیا تھا کہ فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کا فیصلہ ایک غلطی ہے اور ماسکو اس پر خاموش نہیں بیٹھے گا۔

سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت اس تنظم کے تمام ارکان کی موافقت سے مشروط ہے۔ تاحال ترکی نے اس معاملے کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے ویٹو کے استعمال کی دھمکی دی ہے۔

ترکی کا کہنا ہے کہ اسکینڈینیویا کے ممالک دہشت گرد گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنے ہوئے ہیں لہذا وہ سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت نہیں کرسکتا۔

11:57 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top