شام کے علاقے قنیطرہ پر صیہونی حکومت کا میزائل حملہ

12 مئی, 2022 09:11

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت نے جنوبی شام کے علاقے قنیطرہ پر میزائل حملہ کیا ہے۔

پریس ذرائع نے اس حملے کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت دہشت گردوں کی حمایت کی غرض سے ہمیشہ شامی فوج کے ٹھکانوں اور اس ملک کی تنصیبات پر حملہ کرتی رہتی ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے بدھ کی صبح جنوبی شام کے علاقے قنیطرہ کے مضافات میں واقع حضر کے مغرب میں واقع ایک علاقے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں اسرائیلی مفادات کیلئے کوشاں سعودی ایجنٹ صحافی بے نقاب

بعض ذرائع‏ نے چار میزائل داغے جانے کی خبر دی ہے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے اسرائیل کی جانب سے کئے جانے اس قسم کے حملوں کو بارہا ناکام بنایا ہے جبکہ شام کی حکومت نے اقوام متحدہ کے نام بارہا اپنے مراسلوں میں غاصب صیہونی حکومت کے اس طرح کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

1:23 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top