پاکستان میں اسرائیلی مفادات کیلئے کوشاں سعودی ایجنٹ صحافی بے نقاب
شیعیت نیوز: پاکستان میں اسرائیلی مفادات کیلئےکوشاں سعودی ایجنٹ صحافی بے نقاب ہوگیا۔ پہلی بار ایک پاکستانی یہودی نے اسرائیل پہنچ کر جہاں دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا وہیں ایک مسلمان پاکستانی صحافی کی اس کے ہمراہ موجودگی نے بھی پوری قوم کو حیران کردیا ہےجو خود کو اسلام اور آل سعود کا سب سےبڑا وفادار قرار دیتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ٹکروں پر پلنے والے صحافی احمد قریشی نے ایک پاکستانی یہودی اور چند صیہونیت نواز افراد کے ہمراہ اسرائیل کا دورہ کیا ہے ۔ احمد قریشی نے خود اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پرغاصب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کےدورے کی تصدیق کی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل چند تصاویر میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ احمد قریشی یہودی وفود کے ہمراہ موجود ہے ۔جبکہ ان وفود نےاسرائیلی صدر ہرزوگ سے بھی ملاقات کی ہے اور پاکستان اور اسرائیل کے مابین دوطرفہ بہترین تعلقات کے قیام کیلئے مزید اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک ریاست پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی وضع کردیا پالیسی کے تحت اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست تسلیم کرتا آرہا ہے ۔اسی بناء پر پاکستانی پاسپورٹ پر واضح طور پر تحریر ہے کہ یہ پاسپورٹ ماسوائے اسرائیل دنیا بھر کے لیے کارآمد ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیاں نہ رک سکیں، محب وطن اسکاؤٹ رضا کار بھی لاپتہ کردیاگیا
لیکن دوسری جانب پاکستان میں بعض ایسے خائن مسلمان بھی پائے جاتے ہیں جنہیں قبلہ اول پر اسرائیلی غاصبانہ قبضے اور لاکھوں فلسطینی مسلمانوں کے خون سے زیادہ اپنے آقا سعودی عرب کے مفاد عزیز ہے اور وہ اسی کی خاطر پاکستان میں اسرائیل کے لیئے ماحول کو سازگار کرنے کی کوششوںمیں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔
یہ منافق اور خیانت کار صحافی احمد قریشی جو کہ پاکستان میں ایک فرقہ پرست اور سعودی نواز صحافی کے طور پر مشہور ہے اس کا اسرائیل کا دورہ ہمارے ریاستی اداروں کی بند آنکھیں کھول دینے کے لئے کافی ہے ، یا یہ کہا جائے کہ یہ سب کچھ ریاست کی مرضی و منشا سے انجام دیا جارہا ہے ؟؟؟ دنیا یہ بھی جانتی ہے کہ سابقہ عمران خان حکومت پر بھی امریکا اور سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے لیئے غیر معمولی دباؤ ڈالا تھا اور ان کے اقتدار کے خاتمے کی ایک وجہ ان کا انکار بھی تھا۔








