شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیاں نہ رک سکیں، محب وطن اسکاؤٹ رضا کار بھی لاپتہ کردیاگیا

11 مئی, 2022 11:39

شیعیت نیوز: شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیاں نہ رک سکیں، امامیہ اسکاؤٹ کا رضا کار بھی لاپتہ کردیاگیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے امامیہ اسکاؤٹ وجاہت کو دو روز قبل رات کی تاریکی میں ان کے گھر سے سادہ لباس قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکارجبری طور پر اٹھا کرلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی اور آئی ایس او کے ذیلی شعبے امامیہ اسکاؤٹ سے تعلق رکھنے والے رضا کار وجاہت بھی قانون شکن اداروں نے ماورائے آئین و قانون چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے رات گئے گھر سے اٹھالیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنایا جائے، علامہ اسداقبال زیدی

اہل خانہ کے مطابق وجاہت کو لاپتہ ہوئے 30 سے زائد گھنٹے گذر چکے ہیں لیکن تاحال ان کے بارے میں کسی ادارے نے کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وجاہت کسی غیر قانونی اقدام میں ملوث نہیں بلکہ وہ ایک جفاکش ، محنتی اور محب وطن اسکاؤٹ ہے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی سالوں میں سینکڑوں شیعہ عزاداروں کو بے جرم وخطا جبری لاپتہ کیا گیا جن میں کچھ بازیاب ہوگئے لیکن تاحال درجنوں نوجوان قید وبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیںاور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔

3:07 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top