ٹی این ایف جے کے تحت علامہ حامد موسوی کی اپیل پر سکھرمیں انہدام جنت البقیع کے خلاف احتجاج

11 مئی, 2022 11:03

شیعیت نیوز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع سکھر اور شیعہ رابطہ کونسل ضلع سکھر کے زیر اہتمام یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع و جنت المعلیٰ ریلی نکالی گئی اور سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا اور سینہ کوبی کی گئی۔ ریلی اور احتجاجی دھرنے کی قیادت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع سکھر کے رہنماؤں سید سجاد حسین شاہ، زوار سجاد حسین ابڑو، سید علمدار شاہ و دیگر نے کی۔

شیعہ رابطہ کونسل کے زیر اہتمام ریلی کی قیادت مولانا مختیار علی، مولانا سید ذکی حید شاہ، مولانا رباب و دیگر نے کی۔ احتجاج سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ 90 سال قبل سعودی عرب میں مدفن دختر رسولؐ، قبر حلیمہ، نبی کریمؐ کی پھوپھیوں، امام حسنؑ، معصومینؑ اور اصحاب رسولؐ کی قبریں اور مزارات منہدم کئے گئے اور جنگ احد کے شہداء کی قبروں کے نشانات مٹا دیئے گئے جس کی ہم بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ولایت امیر المومنین اور ذکر سید الشہداء ہمارے روح کا حصہ ہیں جو ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا،علامہ اقتدار نقوی

ان کا کہنا تھا کہ جنت البقیع ہمیں رسول خداؐ، ان کی آل پاکؑ اور اصحاب باوفا کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کے اسباب فراہم کرتا ہے۔ مذکورہ رہنماؤں نے کہا کہ جنت البقیع چونکہ عالم اسلام کا مشترکہ سرمایہ ہے، جنت البقیع کی تعمیر اور حرمت و تقدس کا لحاظ رکھنے کا مطالبہ ایک عرصہ سے اسلامی دنیا کی اکثریت کی طرف سے تسلسل کے ساتھ ہورہا ہے، اس لئے جنت البقیع کی از سر نو تعمیر کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے اور مسلمانوں کے دلوں میں موجود خلش کا مداوا کیا جائے۔

 

6:17 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top