اہم ترین خبریںپاکستان

ولایت امیر المومنین اور ذکر سید الشہداء ہمارے روح کا حصہ ہیں جو ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا،علامہ اقتدار نقوی

کوچہ رسالدار مسجد میں خود کش حملے میں شہید ہونے والے شورکوٹ کے شہری آصف آفتاب کی رسم چہلم ادا کردی گئی، چہلم کی مجلس میں اہل علاقہ، علمائے کرام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

شیعیت نیوز: پشاور کی کوچہ رسالدار مسجد میں خود کش حملے میں شہید ہونے والے شورکوٹ کے شہری آصف آفتاب کی رسم چہلم ادا کردی گئی، چہلم کی مجلس میں اہل علاقہ، علمائے کرام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چہلم کی مجلس کے بعد ریلی کی شکل میں نوحہ خوانی کرتے ہوئے شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔چہلم کی مجلس سے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، مولانا انور علی گڑھ مہاراجہ، مولانا عقیل عباس خان چنیوٹ، مولانا سید روح اللہ کاظمی، مظفر علوی، مولانا اظہر عباس حیدری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی شیعہ دشمنی، حفظ قران سینٹرز کے آرگنائزر وصال حیدر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

علامہ اقتدار حسین نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہادت ہمارے لیے نعمت ہے اور یہ ہمارے آئمہ کی خواہش رہی ہے، ہم لوگ شہادتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ولایت امیر المومنین اور ذکر سید الشہداء ہمارے روح کا حصہ ہیں جو ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button