فدائی حملے کرنے والوں کی لاشیں خنزیر کی کھال میں دفن کی جائیں، صیہونی اہلکار سموٹریچ
شیعیت نیوز: صہیونی مذہبی جماعت کے رہنماء ٹسل ایل سموٹریچ نے فدائی کارروائیوں کے مرتکب افراد کے ساتھ جامع محاذ آرائی پر زور دیا اور فلسطینی شہداء کی توہین کی۔
فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، مئی، اپریل اور مارچ میں بئیر السبع، الخصیرہ، بنی براک، تل ابیب اور العاد میں فلسطینیوں کی کارروائیوں کے دوران اٹھارہ صیہونی ہلاک ہوئے، جس سے صہیونی حکام بری طرح نالاں ہیں۔
صیہونی مذہبی پارٹی کے رہنماء بٹسل ایل سموٹریچ نے بڑھتے ہوئے فدائی حملوں پر اپنے تازہ ترین ردعمل میں کہا کہ ہمیں ان کارروائیوں کے مرتکب افراد سے سختی کے ساتھ پیش آنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان مجرموں کے لیے سزائے موت، ان کے خاندانوں کی بے دخلی اور ان کے گھروں کی مسماری جیسے اقدامات اٹھانے پر غور کرنا چاہیئے۔
سموٹریچ نے اس دعویٰ کے ساتھ فلسطینی شہداء کی توہین کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی لاشیں (ان کے اہل خانہ کو) واپس نہیں کرنی چاہئیں اور اگر ضروری ہو تو انہیں سور کی کھال میں دفنانا چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیں : روسی صدر پوتین کو خصوصی فوجی آپریشن سے یوکرین میں خاطر خواہ نتیجے کی امید
دوسری طرف عرب امور کے صیہونی تجزیہ کار ’’تسفی یحزیقیلی‘‘ کا صیہونی ٹی وی پر کہنا تھا کہ فلسطینی نوجوانوں کی نئی نسل اب ہماری فورسز سے نہیں ڈرتی اور نہ ہی انہیں کسی خاطر میں لاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں حالیہ کارروائیوں کا تجزیہ کر سکوں تو میں ایک ایسی نسل کو دیکھ رہا ہوں جو اب شاباک کو خاطر میں نہیں لاتی اور نہ ہی اس سے خوفزدہ ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گذشتہ روز لبنان کی سرحد پر اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین مشترکہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان افیحائی ادرعی نے ٹویٹر پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ لبنان کی سرحد سے تین افراد کوگرفتار کیا ہے۔
ادرعی کا کہنا تھا کہ تین مشتبہ ملزمان کو لبنان اور فلسطین کی سرحد سے گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاری الغجر گاؤں سے عمل میں لائی گئی۔ انہیں سرحدی علاقے میں ایک بیگ جس میں اسلحہ لایا گیا تھا چھپانے کی کوشش کرتے پکڑا گیا۔
اسرائیلی ملٹری پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 5Mp رائفلز اور 16M رائلفز کی گولیاں قبضے میں لی گئئی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے گرفتار ملزمان کی شناخت ظاہرنہیں کی ہے۔







