روسی صدر پوتین کو خصوصی فوجی آپریشن سے یوکرین میں خاطر خواہ نتیجے کی امید

11 مئی, 2022 09:54

شیعیت نیوز: روسی صدر ولادیمیر پوتین نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ملک کے خصوصی فوجی آپریشن کے ذریعے یوکرین میں مطلوبہ نتائج حاصل ہوں گے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ایسی حالت میں یہ بات زور دے کر کہی کہ ملک کے خصوصی فوجی آپریشن کے ذریعے یوکرین میں مطلوبہ نتائج حاصل ہوں گے کہ سابق سوویت یونین کی اس ریاست میں روس کی فوجی کارروائی کو دو مہینے سے زیادہ کا وقت ہو رہا ہے۔

نیوز ایجنسی تاس کے مطابق، پوتین نے پیر کے روز ماسکو میں سالانہ فوجی پریڈ کا معائنہ کرنے کے بعد خطاب میں یہ بات کہی۔ یہ پریڈ دوسری عالمی جنگ میں سابق سوویت یونین کی جرمن نازیوں پر فتح کی سالگرہ پر ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر منعقد ہوئی۔

پوتین نے کہا، سبھی منصوبے پورے ہو رہے ہیں، اس بات میں شک نہیں کہ اس بنیاد پر نتیجہ حاصل ہوگا۔

روسی صدر نے کہا کہ ماسکو یوکرین سے مربوط مسائل کو پر امن طریقے سے حل کر لیتا، لیکن اسے موقع نہیں دیا گیا۔

پوتین نے کہا کہ اگر اس مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کے لئے ایک بھی موقع ملتا تو یقیناً ہم اس موقع سے فائدہ اٹھاتے، لیکن ہمیں یہ موقع نہیں دیا گیا، بالکل بھی نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور یورپی یونین نے فلسطینی قصبے مسافر یطا کوخالی کرنے کی مخالفت کردی

دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے دوسری عالمی جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابی کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کی ضرورت ہے جنہوں ںے نازیوں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے نیو نازیوں کے مقابلے میں جدوجہد کو ضروری قرار دیا۔

روسی صدر نے یوکرین کے مسئلے کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ یوکرین میں روس کی مداخلت کی اشد ضرورت تھی اس لئے کہ مغرب ہماری سرزمین منجملہ کریمیا پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ روس اس وقت بھی اپنی آبائی سرزمین کی سیکورٹی کا دفاع کر رہا ہے۔

یوکرین کی جنگ اب اپنے تیسرے مہینے میں داخل ہو گئی ہے اور اب تک پچیس ملکوں کی جانب سے یوکرین کو مختلف قسم کے جنگی ہتیھار ارسال کئے جا چکے ہیں جبکہ روس کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

یہ ایسے میں ہے کہ یوکرین کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے یورپ و امریکہ کی جانب سے روس پر مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے جس میں ماسکو کے خلاف طرح طرح کی پابندیاں شامل ہیں جبکہ روس پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لئے روسی تیل و گیس کے خلاف عمل میں لائے جانے والے اقدامات کی بنا پر خود یورپی منڈیوں اور یورپ کی معیشت کے لئے خاصے مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔

9:19 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top