دنیا

اسرائیل کا مقبوضہ غرب اردن میں یہودیوں کے لیے 4000 گھروں کی منظوری کا فیصلہ

شیعیت نیوز: قابض اسرائیلی ریاست نے فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے لیے 3988 گھروں کی منظوری کی تیاری شروع کی ہے۔

مقبوضہ غرب اردن میں قابض اسرائیل کی نام نہاد ’’سول ایڈمنسٹریشن‘‘ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ سپریم پلاننگ کونسل کی سیٹلمنٹ ذیلی کمیٹی اگلی جمعرات کو ایک میٹنگ کرے گی، جس کا مقصد نئے سیٹلمنٹ پلانز منظور کرنا ہے جس میں 3,988 گھروں کی منظوری شامل ہیں۔

ان بڑے آباد کاری کے منصوبوں کی منظوری اگلے جون کے آخر میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ’’اسرائیل‘‘ کے متوقع دورے سے پہلے دی گئی ہے۔

اسرائیل بائیڈن کے دورے کے دوران مصر اور اردن کے علاوہ ’’ابراہیم ایکارڈز‘‘ (معاہدہ ابراہیمی) کے ممالک کے رہنماؤں کا اجلاس منعقد کرنے کا خواہاں ہے۔

سول ایڈمنسٹریشن کے بیان کے مطابق نئے سیٹلمنٹ پلانز مندرجہ ذیل بستیوں میں کل 1,452 ہاؤسنگ یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔نیکودیم میں32 ،’’معالیہ ادومیم‘‘ میں 16 ،کدومیم میں 286 ، دولیو میں ، 90 عمانویل میں 170 ماوو حورن میں110،شعاری تکیوا میں 192 الکناہ 500 اور ’’ناگوہوت‘‘ میں 56 مکانات کی منظوری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیت المقدس میں ظلمت کی تاریک شب جلد کافور ہوجائے گی، امام قبلہ اول الشیخ نواھضہ

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسی اجلاس میں بعض دوسری کالولونیوں میں 2,536 ہاؤسنگ یونٹس کی حتمی منظوری دی جائے گی: ان میں دولیو میں364، معالیح مکماش میں 114 شیوت راحیل میں 534 ،’’نیریا‘‘ 168 ،’’گیوات زیف‘‘ میں 136، ’’افرات‘‘ میں40، زوفیم میں 92، ریواوا میں 64، تل منشیہ میں،107 ، ’’بیٹار ایلیٹ‘‘ میں761  اور ’’کریات اربع‘‘ 156 مکانات کی منظوری دی جائے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی سپریم کورٹ نے مقبوضہ غرب اردن کے جنوب میں الخلیل کے جنوب مشرق میں واقع مسافر یطا کے علاقے میں 8 دیہات کے مکینوں کو بے دخل کرنے کی توثیق کر دی ہے۔ اسرائیلی عدالت کا دعویٰ ہے کہ جن علاقوں سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا اعلان کیا گیا ہے وہ اسرائیلی فوج کی تربیت کے لیےاستعمال ہونے والے علاقے ہیں۔

عبرانی اخبار ’’ہارٹز‘‘ نے کہا ہے کہ عدالت نے ان دیہات کے مکینوں کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواستوں کو مسترد کر دیا اور قابض فوج کے موقف کو قبول کرلیا۔ یہ علاقے ٹریننگ ایریاز نمبر 918 ہیں اور انہیں 1981 میں بند فوجی علاقے قرار دیا گیا تھا۔

اس طرح عدالت نے علاقے میں فوج کی فوجی تربیت کے مفاد میں آٹھ دیہات کے مکینوں کو مستقل طور پر بے گھر کرنے کے لیےکلین چٹ جاری کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button