ایم ڈبلیوایم کے مرکزی کنونشن اور نئے سیکریٹری جنرل کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےتین روزہ مرکزی راہیان کربلا کنونشن سال 2022ء کا انعقاد 13،14،15 مئی بروز جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو جامع مسجدوامام بارگاہ الصادق ؑ ٹرسٹ جی نائن ٹو اسلام آباد میں ہوگا۔ کنونشن کے آخری روز آئندہ تین سالوں کیلئے نئے مرکزی سیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ اجلاس میں ملک بھرسے اراکین شوریٰ مرکزی شریک ہوں گے۔
مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میںکنونشن کےانتظامی حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی کنونشن راہیان کربلا برادر ملک اقرار حسین علوی نے جبکہ مرکزی کابینہ کی نمائندگی برادر اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات ،برادر نثار علی فیضی مرکزی سیکرٹری تعلیم اور علامہ محمد اقبال بہشتی مرکزی سیکرٹری مالیات نے کی اس کے علاوہ ضلع راولپنڈی کی ضلعی کابینہ اور ضلع اسلام آباد کی ضلعی کابینہ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں: ایس ایس پی اشرف مارتھ کو سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم لشکر جھنگوی ملک اسحاق گروپ کے ہاتھوں شہید ہوئے25برس بیت گئے
اجلاس میں مرکزی آفس اورمرکزی شعبہ جات کے نمائندوں نےبھی خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے اور مرکزی کنونشن کے اجرائی امور کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ۔ اور کمیٹیوں کی ذمہ داریوں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے ۔








