اہم ترین خبریںپاکستان

ایس ایس پی اشرف مارتھ کو سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم لشکر جھنگوی ملک اسحاق گروپ کے ہاتھوں شہید ہوئے25برس بیت گئے

دوکوٹہ فائرنگ کیس (میلسی)کی سماعت کے دوران ملک اسحاق کا ایک جملہ بہت مشہور ہوا ،جب انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عینی شاہدین نے اس کی شناخت کی تو اس نے جج سے کہا کہ مرُدوں کی گواہی کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی اور ان میں سے کچھ گواہ کچھ عرصے بعد ہی ٹھکانے لگا دیئے گئے۔

شیعیت نیوز: سعودی نواز کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کے ہاتھوں شہید ہونے والے فرض شناس اور بہادر پولیس آفیسر اشرف مارتھ کا آج 25واں یوم شہادت منایا جارہاہے۔ اشرف مارتھ کو سفاک وہابی دہشت گرد ملک اسحاق اور اس کے ساتھیوں نے شہید کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مادر وطن کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے کوشاں پنجاب پولیس کے نڈر اور جانباز ایس ایس پی اشرف مارتھ کی آج پچیسویں برسی منائی جارہی ہے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا قوم کے بہادر سپوت ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کے پچیسویں یوم شہادت پر خراج تحسین۔ اشرف مارتھ شہید نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے دوران سروس منفرد مقام حاصل کیا۔ اشرف مارتھ کو 6 مئی 1997 کو گوجرانولہ میں کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے ملک اسحاق کے ساتھیوں نے فائرنگ کرکےبے دردی سے شہید کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کو اب پاکستان میں جی حضوری کرنے والے مل گئےہیں، عمران خان

بدنام زمانہ تکفیری وہابی دہشت گرد ملک اسحاق نے 100 افراد (شیعہ وسنی)کے قتل کا اعتراف کو اکتوبر 1997 میں ایک اخباری انٹرویو کے دوران ہی کرلیا تھا۔ لاہور میں ایرانی سفارت کار صادق گنجی سمیت ملتان میں ایرانی کلچرل سینٹر پر حملے میں بھی ملک اسحاق ہی ملوث تھا۔ پھریوں ہوا کہ 70 سےزیادہ مقدمات میں وہ بری ہوتا چلا گیا۔

ہرمقدمے کے گواہ یا تو خود منحرف ہوئے یا انہیں ہمیشہ کے لیئے خاموش کروادیا گیا۔ دوکوٹہ فائرنگ کیس (میلسی)کی سماعت کے دوران ملک اسحاق کا ایک جملہ بہت مشہور ہوا ،جب انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عینی شاہدین نے اس کی شناخت کی تو اس نے جج سے کہا کہ مرُدوں کی گواہی کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی اور ان میں سے کچھ گواہ کچھ عرصے بعد ہی ٹھکانے لگا دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی خودکش حملہ، تفتیشی حکام نے ایک طالب علم کو گرفتار کرلیا

وہ مقدمات کی سماعت کے دوران ججوں اور پولیس والوں کو دھمکیاں بھی دیتا تھااو روہ محض دھمکیاں نہیں ہوتی تھیں ، ایسے ہی ایک مقدمے میں اس نے اس وقت کے ایڈیشنل ایس پی ملتان اشرف مارتھ کو دھمکی دی تھی کہ تمہارے دن گنے جاچکے ہیںتم جہاں بھی جاؤ گے میں تمہارا تعقب کروں گا اور پھر کچھ عرصے بعد ہی اشرف مارتھ گجرانوالہ میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرگئےوہ اس وقت ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات تھے۔

واضح رہے کہ شہید اشرف مارتھ کی جرائت اور بہاری کے پیش نظر حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ شجاعت سےبھی نوازا، اشرف مارتھ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے ہم زلف اور ان کے فرزند ممبر قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین کے سسُر بھی تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button