دنیا

واشنگٹن دنیا میں جھوٹ کا سب سے بڑا مرکز، امریکی سینیٹر رینڈ پال

شیعیت نیوز: امریکہ کے ریپبلکن سینیٹر رینڈ پال نے واشنگٹن کی موجودہ حکومت کو دنیا میں جھوٹ پھیلانے کا سب سے بڑا عامل قرار دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ریپبلکن سینیٹر رینڈ پال نے واشنگٹن کی موجودہ حکومت کو دنیا کی سب سے بڑی جھوٹی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت کوسچ کی بات کرنے کا حق نہیں ہے جبکہ خود سب سے بڑی جھوٹی حکومت ہے۔

امریکہ کے اندرونی سلامتی کے وزیر نے سینیٹ میں دعوی کیا ہے کہ جھوٹی خبریں پھیلانے میں سوشل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے جس پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رینڈ پال نے امریکی حکومتوں کے جھوٹ گنواتے ہوئے کہا کہ ویتنام کی جنگ کے بارے میں امریکی حکومت نے اپنے ملک کے عوام سے برسوں تک جھوٹ بولا۔

انھوں نے اسی طرح جارج بش کے مہلک ہتھیاروں کا بھی ذکر کیا کہ جس کی بنا پر امریکہ نے عراق پر حملہ اور اس ملک پر قبضہ کیا ۔

انھوں نے کہا کہ امریکی عوام کو احمق نہیں سمجھنا چاہئے وہ سب سمجھتے ہیں کہ کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین اور روس کے عوام کی خاطر جنگ بند ہونی چاہیے، اینٹونیو گوٹرس

دوسری جانب امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے روس کےخلاف جنگ میں یوکرائن کو ہتھیار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس مدد بھی فراہم کی ہے۔ امریکہ یوکرائن کو روسی افسروں کو قتل کرنے کی نشاندہی کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مدد کے نتیجے میں یوکرائنی فوج نے کئی روسی جنرلوں اور افسروں کو قتل کیا ہے۔ یوکرائنی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اب تک 12 روسی جنرلوں کو اگلے مورچوں پر نشانہ بنا کر ہلاک کرچکے ہیں۔

ادھر روس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک یوکرائن جنگ کو ختم کرنے کے بجائے اسے جاری رکھنے کی کوشش کرررہےہیں اور یوکرائن کو جدید ترین ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button