دنیا

یوکرین اور روس کے عوام کی خاطر جنگ بند ہونی چاہیے، اینٹونیو گوٹرس

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹرس نے روس اور یوکرین سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹرس نے جمعرات کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ یوکرین اور روس کے عوام کی خاطر جنگ بند ہونی چاہیے اور ساتھ ہی پوری دنیا میں موت، تباہی اور نقل مکانی کا سلسلہ بھی ختم ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ روس اور یوکرین کے صدور کے ساتھ تنازعہ کے خاتمے کے بارے میں بات کی اور ان سے جنگ بندی کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین کی ازوف بٹالین میں اسرائیلی کرائے کے فوجی لڑ رہے ہیں،روسی وزارت خارجہ

دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کی برآمدات شروع ہوئے بغیر دنیا کی غذائی سیکورٹی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹرس کا کہنا ہے کہ یوکرین کی زرعی پیداوار اور روس کے فرٹی لائزر اور غذائی اشیاء کی برآمدات شروع ہوئے بغیر غذائی سیکورٹی کے تعلق سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنا ممکن نہیں ہے ۔

اینٹونیو گوٹرس نے نائجیریا کے دار الحکومت ابوجا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس وقت غذائی اشیا کی قلت کو دور کرنے اور فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ عالمی منڈیوں میں یوکرین کے غلات اور روس کے فرٹیلائیزر نیزغذائی اشیا کی سپلائی میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے بحران وسیع ہو گیا ہے اور دنیا کی فوڈ سیکورٹی اور انرجی نیز مالیاتی سسٹم کے لئے سخت خطرات پیدا ہوگئے ہیں ۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس بحران سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات میں پیشرفت کے لئے عالمی برادری سہولت کا ر کا کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button