دنیا

یوکرین کی ازوف بٹالین میں اسرائیلی کرائے کے فوجی لڑ رہے ہیں،روسی وزارت خارجہ

شیعیت نیوز: روس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے جلو روسی وزارت خارجہ نےدعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی کرائے کے فوجی یوکرین میں ازوف بریگیڈ کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں۔ اسے ماسکو ’’نازی‘‘ کے طور پر بیان کرتا ہے۔

روسی وزیرخارجہ نے حال ہی میں نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کی اصلیت کے بارے میں بیان میں کہا تھا کہ ہٹلر بھی ’یہودی‘ تھے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ’ماریا زاخارووا‘ نے کہا کہ وہ کچھ ایسا انکشاف کریں گی جو شاید اسرائیلی سیاست دان سننا نہیں چاہتے لیکن ان کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

سپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی کرائے کے فوجی ازوف کے جنگجوؤں کےشانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔

یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد صیہونی حکومت کی جانب سے روس مخالف پالیسیاں اختیار کئے جانے کے بعد سے ماسکو اور تل ابیب کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہمارا موجودہ ہدف الاقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کو ناکام بنانا ہے، اسماعیل ھنیہ

ماریا زاخاروا کا یہ بیان اس واقعے کے بعد سامنے آیا ہے جس کے تحت میڈیا کے مطابق صیہونی حکام نے یوکرین کے لئے فوجی مدد بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔

اسی کے ساتھ صیہونی حکام، یوکرین کی زیادہ سے زیادہ مدد کے مسئلے پر بھی غور و فکر کر رہے ہيں۔

گزشتہ دن مہینوں سے جاری یوکرین جنگ کے ختم ہونے کے کوئی اثرات نظر نہيں آ رہے ہیں۔

روس اور یوکرین کے درمیان کئی مرحلوں کے مذاکرات کے باوجود مسائل کا حل نہيں نکل پا رہا ہے اور کسی بھی طرح کی جنگ بندی بھی نہیں ہو سکا ہے۔

گذشتہ اتوار کو روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے ہٹلر کے بارے میں ایک متنازع بیان جاری کیا تھا جس پراسرائیل نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور اسے "ناقابل معافی ، ہتک آمیز اور ’’خوفناک تاریخی غلطی‘‘ قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button