روس کا امریکہ اور نیٹو کو یوکرائن کو مسلسل ہتھیار فراہم کرنے پر انتباہ

02 مئی, 2022 08:43

شیعیت نیوز: روس نے امریکہ اور نیٹو پر یوکرائن کو اسلحہ فراہم کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ اور نیٹو اگر جنگ بندی چاہتے ہیں تو انھیں یوکرائن کو ہتھیاروں کی مسلسل فراہمی بند کرنی چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے میڈیا سے گفتگو میں یوکرائن جنگ کا ذمہ دار امریکہ اور نیٹو کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ دونوں یوکرائن کو ہتھیار فراہم کرتے رہیں گے، جنگ کا خاتمہ ممکن نظر نہیں آتا۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانوی وزیر دفاع نے آٹھ ہزار برطانوی فوجیوں کو درجنوں ٹینکوں، ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے کے ساتھ مشرقی یورپ میں تعنیات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرگئی لاوروف نے روسی فوج کی یوکرائن میں کارروائی کے سست روی کے شکار ہونے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج کی عسکری کارروائياں منصوبے کے تحت آگے بڑھ رہی ہيں۔

روسی وزیرخارجہ نے یوکرین میں بائیولوجیکل تجربہ گاہوں کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی تحقیقات کرانے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

روسی وزير خارجہ سرگئی لاوروف اقتصادی اور معاشی پابندیوں کے حوالے سے کہا کہ ان کا ملک اب ڈالر پر انحصار کم کر رہا ہے اور تجارت میں ملکی کرنسی روبل کو ترجیح دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عرب ممالک کے حکمرانوں کو اسرائیل کے وحشیانہ جرائم پر حق السکوت ملتا ہے

دوسری جانب دوسری جانب روس کی وزارت خارجہ کے محکمہ تخفیف اسلحہ کے سربراہ ولادیمیر پریماکوف نے کہا ہے کہ ہم نے یوکرین میں امریکہ کی بائیولوجیکل تجربہ گاہوں کی سرگرمیوں کے جائزے کی غرض سے روسی پارلیمانی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے نائب وزیر خارجہ وکٹوریا نولینڈ سمیت بعض امریکی عہدیداروں کو دعوت نامے جاری کیے ہیں ۔ اس سے پہلے روسی فوج نے کہا تھا کہ یوکرین کے مختلف علاقوں میں قائم تیس سے زائد، بائیولوجیکل تجربہ گاہوں کی سرگرمیوں میں امریکی وزارت دفاع کا خصوصی شعبہ ملوث ہے۔

یوکرین پر روس کے حملے اور بعض علاقوں پر قبضے کے بعد متعدد ایسی تجربہ گاہوں کا انکشاف ہوا ہے جہاں امریکی وزارت دفاع کے فراہم کردہ بجٹ کے ذریعے بعض خفیہ سرگرمیاں انجام دی جارہی تھیں ۔ کہا جارہا ہے کہ ان تجربہ گاہوں میں سے بعض میں بیماریاں پھیلانے والے جراثیمی مواد بھی تیار کیے جاتے رہے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے مارچ دوہزار بائیس کے اوائل میں انکشاف کیا تھا کہ یوکرین کی بائیولوجیکل تجربہ گاہوں میں کام کرنے والوں کے قبضے سے برآمد ہونے والی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت یوکرین نے امریکی وزارت دفاع کی نگرانی میں چلنے والے فوجی نوعیت کے بائیولوجیکل پروگراموں کے شواہد فوری طور پر مٹانے کا حکم دیا تھا کیونکہ اسے خدشہ تھا کہ یہ معلومات بیرونی دنیا میں منتقل ہوگئی تو صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

9:43 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top