برازیلیا میں عالمی یوم القدس کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد

30 اپریل, 2022 11:32

شیعیت نیوز: برازیل کے دارالحکومت میں عالمی یوم القدس کے حوالے سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں برازیلیا میں ایرانی سفیر حسین قریبی نے بھی شرکت کی۔

امام خمینی کے فرمان پر ہر سال رمضان المبارک کے آخری جمعے کے روز منائے جانے والے ’’عالمی یوم القدس‘‘ کے حوالے سے منعقد کی جانے والی اس تقریب میں برازیل میں فلسطین انسٹیٹیوٹ کے سربراہ، برازیلیا قومی اسمبلی کے کئی ایک اراکین، سیاسی جماعتوں کے سربراہوں، سول تنظیموں کے مرکزی رہنماؤں اور برازیل کے شہری فلسطینی حامیوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کی نمائش کی گئی، عرب میڈیا

اس تقریب میں ایرانی سفیر حسین قریبی نے مسجد اقصیٰ میں پیش آنے والے حالیہ گھناؤنے واقعات اور مظلوم فلسطینی عوام خصوصا خواتین و بچوں کے خلاف غاصب صیہونی فوج کے انسانیت سوز حملوں اور ان کے باعث مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں سمیت قدس شریف و غزہ کی پٹی میں روز بروز بد سے بدتر ہوتی صورتحال پر روشنی ڈالی اور اس حوالے سے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت اسرائیل نے مظلوم فلسطینی عوام پر اپارتھائیڈ قسم کا نظام مسلط کر رکھا ہے جس پر پورے انسانی معاشرے کے سنجیدہ ردعمل کی اشد ضرورت ہے۔

اس تقریب سے خطاب کرنے والے دوسرے مقررین نے بھی مسئلہ فلسطین کے زندہ رکھے جانے کی اہمیت پر زور دیا اور تمام حاضرین نے ’’زندہ باد فلسطین‘‘ کے پے در پے نعروں کے ساتھ مظلوم فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

9:32 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top