عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کی نمائش کی گئی، عرب میڈیا
شیعیت نیوز: عرب میڈیا نے آج عالمی یوم القدس کے حوالے سے ایران میں منعقد ہونے والے ملین مارچز اور ایرانی اعلی حکام کی تقاریر کو خصوصی کوریج دی ہے۔
عراقی نیوز چینل الاتجاہ نے اپنے فرنٹ پیج پر عالمی یوم القدس کے حوالے سے خبریں لگائیں جن میں ایرانی قدس ریلی سے متعلق تصویر کو مرکزی جگہ قرار دیتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ ایران میں عالمی یوم القدس کے حوالے سے کثیر تعداد میں بڑی بڑی ریلیاں منعقد ہوئیں جس کے دوران ایرانی مسلح افواج نے اپنے لانگ رینج بیلسٹک میزائلوں کو بھی نمائش میں رکھا۔
عراقی نیوز چینل العہد نے بھی یوم القدس کی ریلیوں میں ایرانی شہریوں کی عظیم شرکت کی تصاویر نشر کرتے ہوئے کہا فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے ایران میں "یوم القدس” ریلیوں کا آغاز ہو چکا ہے۔
اسی طرح لبنانی روزنامے النشرہ نے بھی ایران میں منعقد ہونے والی یوم القدس کی ریلیوں کے بارے لکھا کہ ایران کی مسلح افواج نے اپنے پیشرفتہ ترین بیلسٹک میزائلوں کو بھی یوم القدس کی ریلیوں کے دوران نمائش میں رکھا ہے۔
لبنانی روزنامے المیادین نے بھی اس حوالے سے کوریج دیتے ہوئے یوم القدس کے حوالے سے ایران میں منعقد ہونے والی ریلیوں میں شریک بچوں کو اپنی توجہ کا مرکز بنایا اور اس حوالے سے دلچسپ تصاویر نشر کرتے ہوئے لکھا کہ ایرانی بچوں نے بھی اپنے منفرد انداز میں قدس ریلیوں میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں ایرانی حکام اور عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت
لبنانی ای مجلے العہد نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں ایرانی عوام کے عظیم اجتماعات کی تصاویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ ایرانیوں نے عالمی یوم القدس کے روز غاصب صیہونیوں کے مقابلے میں مزاحمت کو مستحکم کرنے کے لئے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
لبنانی عرب میڈیا چینل المنار نے بھی ایران میں منعقد ہونے والی قدس ریلیوں میں بسیجی جوانوں کی شرکت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے لکھا کہ آج پورے ایران میں قدس شریف کی آزادی کا قومی و عالمی دن انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا کیونکہ قدس کی آزادی امتِ مسلمہ کا اصلی ترین مسئلہ ہے جبکہ غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ کسی بھی قسم کے دوستانہ تعلقات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
شامی روزنامے الاخباریہ نے ایران کے ساتھ ساتھ عرب و اسلامی ممالک کے اندر منائے جانے والے عالمی یوم القدس کو اپنی توجہ کا مرکز بنایا اور لکھا کہ قدس شریف کی بلاقید و شرط آزادی کی خاطر آج دسیوں لاکھ ایرانی شہری سڑکوں پر آ گئے۔
قطری اخبار العربی الجدید نے اس حوالے سے ایرانی عوام کے ساتھ ساتھ ایران کے جدید و پیشرفتہ بیلسٹک میزائلوں پر بھی فوکس کیا اور لکھا کہ ایران میں "روز قدس” کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ریلیوں میں کئی ایک نئے پیشرفتہ بیلسٹک میزائل متعارف کروائے گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے الجزیرہ نے اس حوالے سے مشہد میں منعقد ہونے والی یوم القدس کی ریلی کے ساتھ سپاہ قدس کے کمانڈر میجر جنرل اسمعیل قاآنی کے خطاب کی جانب اشارہ کیا اور لکھا کہ تل ابیب میں غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے فوجی ریڈ الرٹ نافذ کرنے کا نتیجہ یہ نکلا ہے؛ (جنرل قاآنی نے اعلان کرتے ہوئے) کہا کہ دو پیشرفتہ ایرانی ڈرون طیاروں کی پورے اسرائیل پر پروازیں!
اس حوالے سے یمنی روزنامے المسیرہ نے بھی ایران میں منعقد ہونے والی القدس ریلیوں میں شہریوں کی بھرپور شرکت کو کوریج دیتے ہوئے لکھا کہ تہران سمیت ایران کے متعدد شہروں میں عالمی یوم القدس کے حوالے سے عظیم ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے اسرائیلی ہوائی حدود میں ایرانی ڈرون طیاروں کے کامیاب آپریشن سے پردہ اٹھایا۔







