کشمیر میں عالمی یوم القدس کی ریلیاں مختلف مقامات پر نکالی گئیں

30 اپریل, 2022 10:47

شیعیت نیوز: بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف مقامات پر بھی عالمی یوم القدس کے موقع پر نکالی گئی ریلیوں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کورونا بندشوں اور احتیاطی تدابیر کی بنا پر دو برس تک عالمی یوم القدس کے موقع پر اس سال عالمی یوم القدس کے بین الاقوامی مارچ میں کشمیر کے روزہ دار مسلمانوں نے بھرپور شرکت کی۔

کشمیر کے عوام نے نماز جمعہ کے بعد فلسطینی عوام کی حمایت میں ریلی نکالی اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے صیہونی حکومت کے جرائم پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

کشمیر عالمی یوم القدس کی ریلیاں مختلف مقامات پر نکالی گئیں جن میں بڑی تعداد میں روزہ دار مسلمانوں نے شرکت کی۔ ریلی اور جلوسوں کی قیادت کشمیری علماء نے کی جبکہ سری نگر کے شیعہ اکثریتی علاقے میں بھی ریلیوں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین میں فلسطینی کاز کی حمایت میں عالمی یوم القدس مارچ کا انعقاد

دوسری جانب ندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ کے صدر مولانا سید عباس باقری صاحب نے 29 اپریل جمعۃ الوداع کے دن مسجدِ حسین علیہ السلام شہرِ وجئے واڑہ میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی مظاہرہ کے دوران مقامی تیلگو میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو امام خمینی رہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے ’’روز جہانی قدس‘‘ کے طور پر منانا دورِ حاضر میں وقت اور حالات کے پیشِ نظر پہلے سے زیادہ ضروری ہے۔

اور ساتھ میں یہ بھی واضح کردیا کہ ہم صرف اور صرف فلسطینی مظلوموں اور مستضعفوں کی حمایت میں ناپاک اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند نہیں کرریے ہیں بلکہ اس مظاہرہ میں دنیا کے ہر ظالم خلاف ہم اپنی آواز بلند کررہے ہیں کیونکہ ظالموں کے خلاف احتجاج کرنا ہمارے مکتبِ علوی و عاشورا کا نصب العین ہے۔

کیونکہ اسی ماہ مبارک رمضان میں ہمارے پہلے امام مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام نے بسترِ شہادت سے ہمیں یہ پیغام دیا کہ ہمیشہ ظالم کے دشمن اور مظلوم کے مددگار بنے رہو ہم الحمد آج مولا کے اس فرمان پر عمل کرتے ہوئے غاصب اسرائیل اور امریکہ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

احتجاجی مظاہرہ میں مولانا سید علی اختر عابدی صاحب امام جماعت مسجد حسین علیہ السلام نے بھی تقریر کی اور روزہ دار نمازیوں نے بھی اس مظاہرہ میں شرکت کرکے اپنے احتجاج کو درج کروایا۔

1:40 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top