مشرق وسطی

بحرین میں فلسطینی کاز کی حمایت میں عالمی یوم القدس مارچ کا انعقاد

شیعیت نیوز: بحرین کے مسلمانوں نے عالمی یوم القدس کے موقع پر نماز فجر کے بعد فلسطینی کاز کی حمایت میں مارچ کیا۔

بحرین الوفاق کے ٹویٹر پیج کے مطابق، بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کی درخواست پر عوام نے جواب دیا اور عالمی یوم القدس منانے اور عبوری صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت کے لیے آج صبح سڑکوں پر نکل آئے۔

رپورٹ کے مطابق بحرین کے دارالحکومت کے مغرب میں واقع علاقے ابو صبیع کے عوام نے بھی فلسطینی کاز کے تحفظ پر زور دیا اور تعلقات کو معمول پر لانے اور خیانت کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرنے کے لیے صہیونی ریاست کے خلاف نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں : آج عالمی مزاحمتی محاذ تشکیل پا چکا ہے اور یہ اسلامی دنیا میں روز بروز بڑھ رہا ہے، قاآنی

دوسری جانب بحرین کی شاہی حکومت اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے خلاف ملک گیر سطح پر مظاہرے ہوئے۔

الوفاق نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے مختلف علاقوں من جملہ الدراز، الدیر، ستره، شهرکان، المرخ اور ابوقوه میں کل رات ہونے والے مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور غاصب اسرائیل کے ساتھ منامہ حکومت کے تعلقات کی بحالی کی مخالفت کا اعلان کیا۔

بحرینی عوام ہیھات من الذلہ، مردہ بادہ اسرائیل، صیہونیوں بحرین سے نکل جاؤ ، اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات جرم ہیں، جیسے نعرے لگا رہے تھے۔

بحرینی عوام نے بارہا مظاہرے کرکے فلسطین اور فلسطینی عوام کے اہداف کی حمایت جاری رکھنے اور صیہونیوں کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

بحرین اور صیہونی حکومت نے 15 ستمبرسنہ 2020 کو وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی میں تعلقات کی بحالی کے سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔

بحرین پرمسلط ڈکٹیٹرآل خلیفہ حکومت کے اس اقدام کی بحرینی عوام پرزورمخالفت کررہے ہیں۔

بحرین میں چودہ فروری دوہزارگیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

بحرینی عوام ملک میں نسلی امتیازکے خاتمے، عدل و انصاف کے حصول اورمنتخب جمہوری نظام حکومت کے خواہاں ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button