یوم القدس کے موقع پر آج ہم قابض اسرائیلی فوجیوں کے ظلم و استحصال کیخلاف اہلّ فلسطین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، عمران خان

29 اپریل, 2022 19:16

شیعیت نیوز: سابق وزیر اعظم پاکستان اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس کے موقع پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ یوم القدس کے موقع پر آج ہم قابض اسرائیلی فوجیوں کے ظلم و استحصال کیخلاف اہلّ فلسطین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھرمیں جمعتہ الوداع کے روز یوم القدس مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہر رمضان ہمیں القدس میں مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجدِ اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فوجیوں کے نہایت قابلِ مذمت حملے دیکھنے کو ملتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج دنیا بھرمیں فلسطینی عوام  پر اسرائیلی مظالم کے خلاف یوم القدس منایا گیا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔

6:22 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top