مسجد اقصیٰ سرخ لکیر ہے، اسلامی تعاون تنظیم

26 اپریل, 2022 08:06

شیعیت نیوز: اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا تو اس کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔ جدہ میں او آئی سی کے صدر دفتر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ ’سرخ لکیر ہے‘۔

اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے پیر کو ایک غیر معمولی اجلاس میں اسرائیلی غاصبوں کے جرائم کے خلاف القدس الشریف اور اس کے مقدسات کے دفاع کے لیے تمام رکن ممالک کی جانب سے مشترکہ کوششوں اور وحشیانہ حملوں کے خلاف فلسطینی عوام کی حمایت پر زور دیا۔

اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ سرخ لکیر ہے اور ہم مقبوضہ بیت المقدس میں کوئی غیرقانونی اسرائیلی سرگرمی کو قبول نہیں کریں گے۔

انڈونیشیا کی درخواست پرسعودی عرب میں ’او آئی سی‘ کے 57 رُکن ممالک کے مندوبین کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچنا خطرناک ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی غلام حکومت کا نیا کارنامہ، عزاداری کے بعد اب نماز کی ادائیگی پر بھی مقدمات کے اندراج کا آغاز کردیا

گذشتہ جمعہ کو بیت المقدس اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔ ان میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ القدس شریف مسلمانوں کا پہلا قبلہ اور تیسرا حرم اور مسلم امہ کے لیے سرخ لکیر ہے۔

اجلاس کے اختتامی بیان میں غاصب صہیوینوں کی طرف سے فلسطینی عوام بالخصوص بیت المقدس شہر کے خلاف جارحیت اور اس شہر پر غاصب صیہونی ریاست کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کی گئی، جس کا مقصد اس پر مکمل کنٹرول اور قدس اور مسجد الاقصی کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

اس بیان میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے مسجد الاقصی کو تقسیم کرنے کی کوشش سمیت جارحیت اور غاصبوں کے غیر قانونی اقدامات کے کسی بھی نتیجے کا ذمہ دار صہیونی حکومت کو قرار دیتے ہوئے اس قسم کے خطرناک اور ناجائز اقدامات کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

6:22 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top