امریکی غلام حکومت کا نیا کارنامہ، عزاداری کے بعد اب نماز کی ادائیگی پر بھی مقدمات کے اندراج کا آغاز کردیا
شیعیت نیوز: امریکی غلام حکومت کا نیاکارنامہ، عزاداری کے بعد اب نماز کی ادائیگی پر بھی مقدمات کے اندراج کا آغاز کردیا۔ پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے تھانہ سٹی پولیس نے یوم علیؑ کے جلوس میں نمازباجماعت ادا کرنے پر بانیانِ جلوس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے اے ایس آئی لیاقت حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمہ 16 ایم پی او کے تحت درج کیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ اے ایس آئی لیاقت حسین نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ وہ دیگر اہلکاروں کے ہمراہ سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے جلوس میں موجود تھا، جلوس علی مسعود عرف چن شاہ ولد شاہ عالم گیلانی سکنہ گڑھی اعوان اپنی منزل کی جانب رواں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:قرآن و اہل بیتؑ سے تمسک ہی امت مسلمہ کو عزت و سربلندی کی منزل تک پہنچا سکتا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
جلوس شام 6 بج کر 55 منٹ پر گوجرانوالہ روڈ نزد حنیف جوس کارنر پہنچا، تو جلوس کے شرکاء نے صفیں بچھا کر نماز مغربین ادا کرنا شروع کر دی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا نماز ادا کرنے کے جرم میں مذکورہ بانی جلوس اور نماز ادا کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔







